خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 493 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 493

خطبات مسرور جلد 13 493 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 اگست 2015ء نے کسی سے اس کا ذکر نہیں کیا اور نہ کبھی کوئی مدد لی۔اس لحاظ سے بھی ایک نمونہ تھے۔مسجد فضل لندن کے قائد حلقہ جو ہیں وہ کہتے ہیں کہ دوسروں کی مدد بہت آگے بڑھ کر کرتے لیکن خود کسی پر بوجھ بنا پسند نہیں کرتے تھے۔کسی کو اپنی مشکلات نہیں بتاتے تھے۔اسی طرح باد ہمبرگ (Bad Homburg) جرمنی کے ایک صدر جماعت ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت میں 3 اگست سوموار کو جر من احباب کے ساتھ ایک تبلیغی نشست ہونا تھی۔کہتے ہیں میں نماز سینٹر میں کام کا جائزہ لینے پہنچا تو وہاں نعیم اعوان صاحب جو اپنے بہن بھائیوں کو ملنے، والدین کو ملنے گئے ہوئے تھے ان کو بھی دیکھا کام کر رہے ہیں۔مجھے انہیں دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔انہوں نے پوچھا کہ آپ یہاں کس طرح آگئے تو انہوں نے کہا اپنے بھائی کے ساتھ آ گیا ہوں تا کہ میں بھی اس خدمت میں حصہ لے سکوں اور اس تبلیغی نشست میں میرا بھی کچھ حصہ ہو جائے۔یوکے میں ہر جلسے میں خدمت دین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ان کے ایک دوست عاصم صاحب لکھتے ہیں جلسے سے تقریباً ایک ماہ قبل چھٹی لے کر پورا مہینہ روزانہ صبح سے لے کر شام تک حدیقۃ المہدی میں وقار عمل میں حصہ لیتے۔بہت محنت اور ایمانداری سے فرائض انجام دیتے۔بڑے سخت جان قسم کے تھے اور بڑی محنت سے کام کیا کرتے تھے۔ہر قسم کے بھاری کام کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔ان کی بچیوں کا بھی خود کفیل ہو۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 04 ستمبر 2015 ء تا 10 ستمبر 2015 ، جلد 22 شماره 36 صفحہ 05 تا 08)