خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 486
خطبات مسرور جلد 13 486 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 اگست 2015ء کو اگر غیر معمولی طور پر treat کرنا پڑے تو کیا جانا چاہئے۔پھر ایک دفعہ آپ کے زمانے میں بعض مہمانوں کو صحیح طرح کھانا نہیں ملا اور انتظامیہ کی غلطی کی وجہ سے ان کا خیال نہیں رکھا گیا تو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس واقعے کی اطلاع دی کہ بعض مہمانوں کا خیال نہیں رکھا گیا۔چنانچہ آپ نے فرمایا کہ رات مجھے اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کر لنگر خانے میں رات کو ریاء کیا گیا ہے۔دکھاوا کیا گیا ہے۔اس بناء پر یا صحیح طرح خیال نہیں رکھا گیا بعضوں کو کھانا دے دیا جو اپنے تھے اور بعضوں کو نہیں دیا گیا۔صحیح طرح خدمت نہیں کی گئی۔اس بناء پر آپ نے لنگر خانے میں کام کرنے والوں کو چھ ماہ کے لئے نکالنے کا بھی ارشاد فرمایا۔باوجود آپ کی طبیعت کی نرمی کے سزا بھی دی۔آپ کو مہمانوں کی مہمان نوازی میں ریاء اور کمی برداشت نہیں ہوئی اور آپ نے ان کام کرنے والوں کو سزا دی اور پھر لنگر خانے میں کھانے کا انتظام اپنے سامنے کروایا۔(ماخوذ از تذکرۃ صفحہ 689ایڈیشن چہارم 2004ء) پس شعبہ مہمان نوازی کو بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔کہیں بھی کسی کو بھی کسی بھی رنگ میں تکلیف نہ ہو۔شعبہ مہمان نوازی جلسے کے انتظامات کا ایک بہت اہم شعبہ ہے۔اس شعبے کے صحیح رنگ میں اور وقت پر کام باقی پروگراموں کو بھی صحیح رنگ میں چلاتے ہیں۔مہمان نوازی صرف کھانا کھلانا یا لنگر کا انتظام کرنا ہی نہیں ہے۔اس میں لنگر کا انتظام بھی ہے۔کھانا کھلانے کا انتظام بھی ہے۔سٹوریج اور سپلائی کا انتظام بھی ہے۔اگر سپلائی وغیرہ میں ذرا سا بھی فرق پڑ جائے تو کھانا پکانے کا انتظام بھی درہم برہم ہو جاتا ہے۔کھانا وقت پر نہیں بنایا جا سکتا اور پھر اس وجہ سے جلسے کے پروگرام بھی بعض دفعہ وقت پر شروع نہیں ہوتے۔پھر مہمان نوازی میں رہائش کا انتظام بھی ہے۔بستر مہیا کرنا بھی ذمہ داری ہے۔جو جماعتی قیام گاہوں میں ٹھہرے ہوئے ہیں انہیں صحیح طرح مہیا کیا جائے۔پھر صفائی کا انتظام بھی ہے۔اس میں عمومی صفائی بھی ہے اور غسل خانوں کی صفائی بھی ہے۔پھر پارکنگ کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کا انتظام بھی ہے۔یہ بھی مہمان نوازی میں آتا ہے۔پارکنگ میں اگر مشکل ہو اور افراتفری ہو پھر جہاں مہمانوں کو دقت اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں جلسے کے پروگرام بھی ڈسٹرب ہوتے ہیں۔پھر بارشوں کی وجہ سے راستوں کی تکلیف دور