خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 477 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 477

خطبات مسرور جلد 13 477 خطبه جمعه فرموده مورخه 07 اگست 2015ء سے ہاتھ مارتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب اس طرح ہاتھ ہلاتے تو مولوی یار محمد صاحب محبت کے جوش میں فوراً کود کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس پہنچ جاتے۔اور جب کسی نے پوچھنا کہ مولوی صاحب یہ کیا؟ ( آپ نے یہ کیا کیا؟) تو وہ کہتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے اشارہ سے بلایا تھا۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 15 صفحہ 531-532) تو حضرت مصلح موعودؓ نے یہ مثال دے کر فرمایا کہ یہ دیوانگی اور عشق کی حالت ہے کہ جب نہیں بھی توجہ دی جارہی ( تو ایک انسان جو جنونی ہو جاتا ہے وہ ) تب بھی محبوب کے غیر ارادی طور پر ملنے والے ہاتھ کو اپنے قریب بلانے کا اشارہ سمجھتا ہے۔لیکن ہم خدا تعالیٰ سے محبت کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن اس کی طرف سے واضح اعلان کے باوجود کہ نماز کی طرف آؤ اور فلاح کی طرف آؤ نہ نمازوں کی طرف دوڑ کر جاتے ہیں نہ جمعوں پر بڑے اہتمام سے باقاعدگی سے جاتے ہیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 15 صفحہ 532-531) پس اس طرف ہر احمدی کو توجہ دینی چاہئے اور اللہ تعالیٰ کے واضح بلا وے پر لبیک کہتے ہوئے اس مجذوب یا عاشق کی طرح پھلانگ کر آگے آنا چاہئے اور مسجدوں کو آباد کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے۔ابھی تو چھٹیاں ہیں بچے بھی اپنے ماں باپ کو لے آتے ہیں۔لیکن اس کے بعد پھر آہستہ آہستہ حاضری کم ہونی شروع ہو جاتی ہے۔اس لئے یاد دہانی بھی کروا رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہماری نمازوں کی حفاظت اور ادائیگی کے حق ادا کرنے کی بھی توفیق عطا فرما تار ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 21 اگست 2015 ء تا 03 ستمبر 2015 ، جلد 22 شماره 35-34 صفحہ 25 تا28)