خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 429 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 429

خطبات مسرور جلد 13 429 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2015ء پہلے میں اس کے بارے میں بتا چکا ہوں۔یہ دعا بھی خاص طور پر ہمیں کرنی چاہئے کہ رمضان ہماری بدیوں سے ہمیں مکمل طور پر نجات دلاتا ہوا اور ہمیں نیکیوں کو پورے اخلاص کے بجالانے کی توفیق دیتا ہو اہمیں چھوڑے اور ہم حقیقی تقویٰ پر چلنے والے ہوں۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے مقصد کو پورا کرنے والے ہوں اور اسلامی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنا کر اس خوبصورت تعلیم کو دنیا کو بتائیں کہ یہی دین ہے جو بندے کو زندہ خدا سے ملاتا ہے اور یہی دین ہے جو ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کی طرف بہترین رنگ میں ہدایت فرماتا ہے اور توجہ دلاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالی مشکلات میں گھرے ہوئے تمام احمد یوں کو بھی ان کی مشکلات سے نکالے اور جو کسی بھی رنگ میں پریشانیوں میں مبتلا ہیں ان کی پریشانیاں ختم ہوں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ اُمت مسلمہ کو بھی توفیق دے کہ وہ زمانے کے امام کو مان کر دکھوں اور پریشانیوں سے باہر نکلیں۔ایک دوسرے پر جو ظلم کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھ ان فلموں سے رو کے اور اسلام اپنی حقیقی شان کے ساتھ ہر مسلمان ملک سے دنیا پر ظاہر ہو۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 07 اگست 2015ء تا 13 اگست 2015 جلد 22 شماره 32 صفحہ 05 تا08)