خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 220 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 220

خطبات مسرور جلد 13 220 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 103 اپریل 2015ء جماعتی تربیت سے وہ دُور ہو گیا۔تو جماعتی ماحول میں اپنے بچوں کو لانا بھی بڑا ضروری ہے۔نئے آنے والے اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ہمیں بھی، پرانوں کو بھی ہر ایک احمدی کو یا درکھنا چاہئے کہ جماعتی ماحول میں اگر بچوں کو رکھیں گے تو صحیح تربیت ہو سکے گی اور جب آپ اپنے صحیح نمونے دکھا ئیں گے تربیت ہو سکے گی۔یہ جو کہتی ہیں میری پریشانیاں دور ہو ئیں اور خوشیوں میں بدل گئیں تو اس لئے کہ عملاً اپنے آپ میں انہوں نے تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کی۔پھر ہمارے کانگو کے مبلغ سلسلہ لکھتے ہیں کہ صوبہ با کونگو کے ایک شہر کنز اؤٹے (Kinzauete) کے مقامی رہائشی احمد ٹوٹو ( Toutou) صاحب نے ایک خواب دیکھا کہ اس نے اپنی نماز پڑھنے کی جگہ یعنی قبلے کو مختلف سمت میں پایا ہے۔باقی لوگ پرانے قبلے کی طرف نماز پڑھ رہے ہیں لیکن وہ اور بعض اور لوگوں نے اپنا قبلہ تبدیل کر لیا ہے۔اس خواب کی ان کو سمجھ نہیں آئی۔اس کے بعد کہتے ہیں کہ گزشتہ سال کسی طریقے سے یہاں جماعتی پمفلٹ پہنچے تو ان میں سے ایک آدمی 260 کلومیٹر کا سفر کر کے جماعتی صوبائی ہیڈ کوارٹر میں مزید تحقیق کے لئے آیا۔تحقیق کے بعد جب یہ وہاں آیا تو اس کے کہنے پر معلم کو وہاں بھجوایا گیا۔جب ہمارے معلم صاحب وہاں پہنچے اور حقیقی اسلام کا پیغام دیا تو انہوں نے ، گاؤں والوں نے قبول کر لیا اور نہ صرف اس شخص نے قبول کر لیا بلکہ ان کے کچھ عزیزوں نے بھی اور باقی لوگوں کو بتایا کہ میں نے تو پہلے ہی آپ کو اس بارے میں خواب سنایا تھا تو یہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی طرف اشارہ ہے۔اس طرح مزید سترہ لوگوں نے بیعت کی۔اور پھر اس کے بعد وہاں مزید تبلیغی کیمپ بھی لگائے گئے۔میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے۔وہاں کے میڈیکل کے ایک طالبعلم نے اسی روز جماعت قبول کر کے مسجد کے لئے اپنا پلاٹ پیش کر دیا اور الحمد للہ وہاں کی جماعت بڑھتی چلی جارہی ہے اور مزید بیعتیں ہو رہی ہیں۔یہاں جو قبلہ تبدیل کرنے کی بات ہے تو قبلہ تو ہر مسلمان کا وہی ہے۔جو غیر احمدیوں کا وہی احمدیوں کا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف ظاہری قبلہ کی طرف منہ نہیں کیا بلکہ دلوں کا قبلہ بدلنا ضروری ہے اور خالص خدا تعالیٰ کی عبادت کی طرف توجہ پیدا ہونا ضروری ہے۔پس اس بات کو ہمیں ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ صرف قبلے کی طرف منہ کر کے عبادت نہیں ہو جاتی بلکہ دل اس طرف مائل ہونا چاہئے کہ میں اس قبلے کی طرف اس لئے منہ کر رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت خالص ہو کر کرنی ہے اور خدائے واحد کی حقیقت کو جاننے کی کوشش کرنی ہے۔پھر مبلغ انچارج گئی کنا کری لکھتے ہیں کہ کنا کری کیپٹل (capital) سے دوسوکلومیٹر دور سومبو یادی (Sou Bouyade) ایک بہت بڑا گاؤں ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال یہاں