خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 207
خطبات مسرور جلد 13 207 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 مارچ 2015 ء ( قادیان میں ) مہمان خانہ بنا ہوا تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر کی ہر ایک کوٹھڑی ایک مستقل مکان تھا۔“ (یعنی ہر کمرہ جو تھا اس میں خاندان آباد تھے۔یعنی ایک ایک کمرہ جو تھا ایک ایک خاندان کو ملا ہوا تھا اور مکان بن گیا تھا جس میں کوئی نہ کوئی مہمان یا مہاجر خاندان رہتا تھا۔غرض بوجھ انسانی طاقت برداشت سے بہت بڑھا ہوا تھا۔ہر صبح جو چڑھتی اپنے ساتھ تازہ تازہ ابتلاء اور تازہ ذمہ داریاں لاتی اور ہر شام جو پڑتی اپنے ساتھ ساتھ تازہ ابتلاء اور تازہ ذمہ داریاں لاتی مگر اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کی نسیم سب فکروں کو خس و خاشاک کی طرح اڑا کر پھینک دیتی اور وہ بادل جو ابتدا ء سلسلہ کی عمارت کی بنیادوں کو اکھاڑ کر پھینک دینے کی دھمکی دیتے تھے تھوڑی ہی دیر میں رحمت اور فضل کے بادل ہو جاتے اور ان کی ایک ایک بوند کے گرتے وقت آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی ہمت افزا آواز پیدا ہوتی۔“ 66 ( دعوۃ الا میر، انوار العلوم جلد 7 صفحہ 566-565) یعنی اتنی سختی تھی لیکن پھر بھی یہ یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لئے کافی ہے اور انشاء اللہ حالات بدلیں گے۔آج بھی گو پاکستان میں خاص طور پر اور بعض دوسرے ممالک میں مسلمانوں میں کچھ شدت ہے۔پاکستان میں تو زیادہ ہے، باقی ممالک میں کچھ حد تک احمدیوں کے حالات تنگ ہیں لیکن اس کے باوجود کسمپرسی کی وہ حالت نہیں ہے۔مالی لحاظ سے بھی بہتر ہیں اور باقی انتظامات بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے بہت بہتر ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا اظہار کر رہے ہیں۔دنیا کے کونے کونے میں اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت پہنچ چکی ہے۔ہجرت کر کے صرف ایک جگہ نہیں اکٹھے ہوتے بلکہ احمدی دنیا میں نکل چکے ہیں۔اگر تنگی ہے تو باہر نکل گئے ہیں اور باہر اللہ تعالیٰ کے فضل سے مزید کشائش پیدا ہو رہی ہے اور اگر بعض مشکلات ہوتی بھی ہیں تو آلیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَه کی آواز آج بھی ہمارا سہارا بنتی ہے۔دنیا کے کونے کونے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لنگر قائم ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے ، اگر ہم اس کے ساتھ چھٹے رہیں تو ، نہ کبھی ہمیں چھوڑا ہے، نہ کبھی چھوڑے گا۔انشاء اللہ۔قربانیاں بیشک دینی پڑتی ہیں اور احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل سے دیتے ہیں لیکن ہر قربانی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو لئے ہوئے ایک نیا رستہ ہمیں دکھاتی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے دینے میں کبھی کمی نہیں کرتا۔حفاظت الہی کا معجزہ پھر حضرت مصلح موعود حفاظت الہی کے معجزہ کے بارے میں ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں کہ: ایک مثال حفاظت الہی کی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں سے پیش کرتا