خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 188
خطبات مسرور جلد 13 188 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015 ء چند دن ہمارے پاس رہیں۔تین دن تک یہ حضور کی مجلس میں رہے۔حضور کے ساتھ سیر پر بھی جاتے رہے۔وہ نشانیاں جو لالیاں کے علماء نے بتائی تھیں ان کا جائزہ بھی لیا۔اپنی آنکھوں سے ان نشانیوں کو پورا ہوتے دیکھا۔آخر کار واپسی سے پہلے مسجد میں حاضر ہو کے حضور کو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سلام ( جو اپنے مہدی کو پہنچانے کی تاکید فرمائی تھی ) عرض کیا اور بیعت کی درخواست کی۔اس پر حضور نے فرمایا ابھی کچھ دن اور ہمارے پاس رہیں۔یہ سن کر شیخ صاحب آبدیدہ ہو گئے اور اپنے پاؤں آگے کر کے حضور کو دکھائے اور عرض کی کہ حضور اتنی لمبی مسافت سے ہمارے پاؤں سوج گئے ہیں۔اتنی تکلیف ہم نے برداشت کی ہے اور ہم نے آپ کو سچا مہدی پایا ہے۔نہ جانے زندگی ساتھ دے یا نہ دے۔ہماری بیعت قبول فرمائیں۔چنانچہ پھر وہاں مسجد مبارک میں ان کی دستی بیعت ہوئی۔(ماخوذ از ماہنامہ انصار الله ر بوه جون 1995 صفحہ 32 تا34 ) اسد اللہ قریشی صاحب حضرت قاضی محمد اکبر صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں تحریر کرتے ہیں کہ حضرت قاضی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حلقہ بگوش احمدیت ہونے سے قبل اہلحدیث تھے۔حضرت مولوی برہان الدین صاحب سہمی سے مراسم تھے۔اپنے علاقے کے امام تھے۔علاقے کے لوگوں کی دینی تعلیم اور تدریس میں مشغول تھے کہ کسوف خسوف کا نشان آسمان پر ظاہر ہوا۔آپ اس امر سے پہلے ہی آگاہ تھے کہ امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا زمانہ قریب ہے۔کسوف خسوف کے عظیم الشان نشان کے ظاہر ہونے پر اپنے طلباء اور حلقہ احباب میں تذکرہ ہونے لگا۔بشیر احمد صاحب جواُن کے پوتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ بیان میاں منگا صاحب سے سنا ہے کہ ہم قاضی صاحب سے پڑھتے تھے کہ سورج اور چاند گرہن کا نشان رمضان میں ظاہر ہوا تو قاضی صاحب نے فرمایا کہ امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا نشان تو ظاہر ہو گیا ہے ہمیں ان کی تلاش کرنی چاہئے۔ان ایام میں چارکوٹ کے لوگ سودا سلف کے لئے جہلم جایا کرتے تھے۔قاضی صاحب نے جہلم آنے والے احباب کے سپرد یہ کام کیا کہ حضرت مولوی برہان الدین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملاقات کریں۔ان سے پوچھ کر آئیں کہ سورج چاند گرہن کا یہ نشان تو ظاہر ہو گیا آپ امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں ہماری رہنمائی فرما ئیں۔چنانچہ وہ لوگ حضرت مولوی صاحب سے ملے۔حضرت مولوی صاحب نے چند کتب اور ایک خط حضرت قاضی صاحب کی طرف بھیجا۔خط اور کتب کی وصولی سے قبل آپ نے رویا میں دیکھا۔کسی نے آپ کو تین کتابیں پڑھنے کے لئے دی ہیں۔ان میں سے پہلی کتاب پڑھنے کے لئے آپ نے کھولی تو اس کے اندر گند بھرا ہوا تھا اور