خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 138
خطبات مسرور جلد 13 138 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 فروری 2015ء تعلقات تھے۔اس مثال سے ان کی خصوصیت نظر آتی ہے کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دعوی کے بعد سیالکوٹ تشریف لے گئے۔حکیم حسام الدین صاحب کو آپ کے تشریف لانے کی بہت خوشی ہوئی۔انہوں نے ایک مکان میں (آپ کے ) ٹھہرانے کا انتظام کیا۔لیکن جس مکان میں آپ کو ٹھہرایا گیا اس کے متعلق جب معلوم ہوا کہ اس کی چھت پر منڈیر کافی نہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سیالکوٹ سے واپسی کا ارادہ فرمالیا۔“ خطبات محمود جلد 3 صفحہ 326-327) منڈیر کے بارے میں بھی یہ یا درکھنا چاہئے۔حدیث میں بھی آیا ہے کہ ایسی چھتیں جن کی منڈیر نہ ہو ان چھتوں کے او پرسونا نہیں چاہئے۔(سنن ابی داؤ د کتاب الادب باب في النوم على سطح غير محجر حدیث نمبر 5041) اور اس زمانے میں گرمیوں میں لوگ چھتوں پر سویا کرتے تھے کیونکہ پنکھے وغیرہ کا تو انتظام نہیں ہوتا تھا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب دیکھا کہ چھت کی منڈیر نہیں ہے تو آپ نے فرمایا یہ گھر تو صیح نہیں ہے۔آپ نے واپسی کا ارادہ فرما لیا۔حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ ) اور اس وقت میرے ” ذریعے سے ہی باہر مردوں کو لکھ دیا کہ کل ہم واپس قادیان چلے جائیں گے۔نیز یہ بھی بتلا دیا کہ یہ مکان ٹھیک نہیں کیونکہ اس کی چھت پر منڈیر نہیں۔اس خبر کے سننے پر احباب جن میں مولوی عبدالکریم صاحب وغیرہ تھے راضی بقضاء معلوم دیتے تھے لیکن جو نہی حکیم حسام الدین صاحب کو معلوم ہوا تو انہوں نے کہا کس طرح واپس جاتے ہیں۔چلے تو جائیں اور فور از نانہ دروازے پر حاضر ہوئے اور اطلاع کرائی کہ حکیم حسام الدین حضرت صاحب سے ملنے آئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فور ابا ہر تشریف لے آئے۔حکیم صاحب نے کہا مجھے معلوم ہوا ہے کہ حضور اس لئے واپس تشریف لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ یہ مکان مناسب نہیں۔(مکان کے متعلق انہوں نے عرض کیا کہ ) مکان کے متعلق تو یہ ہے کہ تمام شہر میں سے جو مکان بھی پسند ہو اسی کا انتظام ہو سکتا ہے۔رہا واپس جانا تو کیا آپ اس لئے یہاں آئے تھے کہ فوراوا پس چلے جائیں اور لوگوں میں میری ناک کٹ جائے۔اس بات کو ایسے لب و لہجے میں انہوں نے کہا اور اس زور کے ساتھ کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بالکل خاموش ہو گئے اور آخر میں کہا اچھا ہم نہیں جاتے۔“ (ماخوذ از خطبات محمود جلد 3 صفحہ 327 خطبہ نکاح بیان فرموده 19 اکتوبر 1933ء) ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس ایک شخص آیا۔اس نے کہا کہ میں آپ کا بہت مداح ہوں لیکن ایک بہت بڑی غلطی آپ سے ہوئی ہے۔(حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کہنے لگا