خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 124 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 124

خطبات مسر در جلد 13 124 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 فروری 2015ء افضلیت اس پر ظاہر نہ کرسکوں۔لاہور میں آپ لیکچر دے رہے تھے۔فرمایا کہ یہ لا ہور شہر ہے۔یہاں یو نیورسٹی موجود ہے۔کئی کالج یہاں کھلے ہوئے ہیں۔بڑے بڑے علوم کے ماہر اس جگہ پر پائے جاتے ہیں۔ان سب سے کہتا ہوں کہ دنیا کے کسی علم کا ماہر میرے سامنے آ جائے۔دنیا کا کوئی پروفیسر میرے سامنے آ جائے۔دنیا کا کوئی سائنسدان میرے سامنے آ جائے اور وہ اپنے علوم کے ذریعہ قرآن کریم پر حملہ کر کے دیکھ لے۔میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسے ایسا جواب دے سکتا ہوں کہ دنیا تسلیم کرے گی کہ اس کے اعتراض کارڈ ہو گیا ہے اور میں دعوی کرتا ہوں کہ میں خدا کے کلام سے اس کو جواب دوں گا اور قرآن کریم کی آیات کے ذریعہ سے ہی اس کے اعتراضات کورڈ کر کے دکھا دوں گا۔(ماخوذ از ” میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں“۔انوار العلوم جلد 17 صفحہ 227) آپ نے ایک مضمون ”احمدیت کا پیغام لکھا تھا جس میں احمدیت کے بارے میں سوال کرنے والوں کے لئے کہ احمدیت کیا چیز ہے؟ وضاحت فرمائی تھی۔اس مضمون میں ایک جگہ آپ فرماتے ہیں خود راقم الحروف نے کئی علوم فرشتوں سے سیکھے ہیں۔مجھے ایک دفعہ ایک فرشتے نے سورہ فاتحہ کی تفسیر پڑھائی اور اُس وقت سے لے کر اس وقت تک سورہ فاتحہ کے اس قدر مطالب مجھ پر کھلے ہیں کہ ان کی حد ہی کوئی نہیں ہے۔اور میرا دعویٰ ہے کہ کسی مذہب و ملت کا آدمی روحانی علوم میں سے کسی مضمون کے متعلق بھی جو کچھ اپنی ساری کتاب میں سے نکال سکتا ہے اس سے بڑھ کر مضامین خدا تعالیٰ کے فضل سے میں صرف سورۃ فاتحہ میں سے نکال سکتا ہوں۔مدتوں سے میں دنیا کو یہ چیلنج دے رہا ہوں مگر آج تک کسی نے اس چیلنج کو قبول نہیں کیا۔ہستی باری تعالیٰ کا ثبوت ، توحید الہی کا ثبوت، رسالت اور اس کی ضرورت ، شریعت کا ملہ کی علامات اور بنی نوع انسان کے لئے اس کی ضرورت، دعا، تقدیر ، حشر ونشر ، جنت و دوزخ ان تمام مضامین پر سورۃ فاتحہ سے ایسی روشنی پڑتی ہے کہ دوسری کتب کے سینکڑوں صفحات بھی اتنی روشنی انسان کو نہیں پہنچاتے۔(ماخوذ از احمدیت کا پیغام۔انوار العلوم جلد 20 صفحہ 567) پھر آپ نے فرمایا کہ عہدۂ خلافت کو سنبھالنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے مجھ پر قرآنی علوم اتنی کثرت سے کھولے کہ اب قیامت تک امت مسلمہ اس بات پر مجبور ہے کہ میری کتابوں کو پڑھے اور ان سے فائدہ اٹھائے۔وہ کون سا اسلامی مسئلہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعے اپنی تمام تفاصیل کے ساتھ نہیں کھولا۔