خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 120
خطبات مسرور جلد 13 120 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 فروری 2015ء پس میں خلیفہ نہیں بلکہ موعود خلیفہ ہوں۔میں مامور نہیں مگر میری آواز خدا تعالیٰ کی آواز ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اس کی خبر دی تھی۔گویا اس خلافت کا مقام ماموریت اور خلافت کے درمیان کا مقام ہے اور یہ موقع ایسا نہیں ہے کہ جماعت احمد یہ اس کو رائیگاں جانے دے اور پھر خدا تعالیٰ کے حضور سرخرو ہو جائے۔جس طرح یہ بات درست ہے کہ نبی روز روز نہیں آتے اسی طرح یہ بھی درست ہے کہ موعود خلیفے بھی روز نہیں آتے۔پھر یہ کہنے کا موقع کہ فلاں بات ہم سے پچیس تیس سال پہلے خدا تعالیٰ کے نبی نے یوں کہی یہ بھی روز روز میتر نہیں آتا۔جو روحانیت اور قرب کا احساس اس شخص کے دل میں پیدا ہو سکتا ہے جو یہ کہتا ہے کہ آج سے تیس سال پہلے خدا تعالیٰ کے مامور اور مرسل نے یہ فرمایا تھا اس شخص کے دل میں کیونکر پیدا ہو سکتا ہے جو یہ کہے کہ آج سے دو سو سال پہلے خدا تعالیٰ کے فرستادے نے فلاں بات یوں کہی تھی کیونکہ دوسوسال بعد کہنے والا اس کی تصدیق نہیں کر سکتا لیکن میں تیس سال بعد کہنے والا اس کی تصدیق کر سکتا ہے۔(ماخوذ از خطابات شوری جلد 2 صفحہ 18-19 ) مصلح موعود کا دعویٰ کیوں نہ کیا اور اس لحاظ سے آپ نے فرمایا کہ اس زمانے کے لوگوں کی جو باتیں ہیں وہ آئندہ خلفا ءان سے سبق لے کر بیان کیا کریں گے۔پھر لوگوں کے یہ کہنے پر کہ اگر آپ مصلح موعود ہیں تو پھر اعلان کیوں نہیں کرتے کیونکہ اعلان تو آپ نے 1944ء میں کیا تھا۔اس پر آپ نے فرمایا کہ لوگوں نے کوشش بھی کی ہے کہ مجھ سے دعوی کرائیں کہ میں مصلح موعود ہوں مگر میں نے کبھی اس کی ضرورت نہیں سمجھی۔مخالف کہتے ہیں کہ آپ کے مرید آپ کو مصلح موعود کہتے ہیں مگر آپ خود دعوی نہیں کرتے۔مگر میں کہتا ہوں کہ مجھے دعوی کی ضرورت کیا ہے۔اگر میں مصلح موعود ہوں تو میرے دعوی نہ کرنے سے میری پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آ سکتا۔جب میرا عقیدہ یہ ہے کہ جو پیشگوئی غیر مامور کے متعلق ہو اس کے لئے دعوی کرنا ضروری نہیں۔فرمایا کہ میرا عقیدہ یہ ہے کہ جو پیشگوئی غیر مامور کے متعلق ہو اس کے لئے دعوئی کرنا ضروری نہیں اور مجد دبھی غیر مامور ہوتا ہے تو پھر ایسے دعوی کی مجھے کیا ضرورت ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریل کے متعلق پیشگوئی فرمائی تھی۔کیا یہ ضروری ہے کہ ریل دعوی کرے۔دجال کی پیشگوئی موجود ہے مگر کیا دجال کا دعویٰ کرنا ضروری ہے ؟ ہاں مامور کی پیشگوئی میں دعویٰ کی ضرورت ہوتی ہے۔باقی غیر مامور کو تو خواہ پتا بھی نہ ہو کہ وہ پیشگوئی اس کی ذات میں پوری ہو گئی کوئی حرج کی بات نہیں۔امت مسلمہ میں مجددین کی جو فہرست حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دکھانے کے بعد شائع ہوئی ان میں سے کتنے ہیں جنہوں نے دعوی کیا۔میں