خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 137 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 137

خطبات مسرور جلد 13 137 9 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 فروری 2015ء اللہتعالیٰ خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرا سر وراحمد خليفة اسم الخامس اید اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 27 فروری 2015 ء بمطابق 27 تبلیغ 1394 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت میر حسام الدین صاحب جن کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بڑا تعلق تھا، آپ ان کا ایک واقعہ بیان کرتے ہیں۔ان کے بیٹے میر حامد شاہ صاحب کے بیٹے کے نکاح کے موقع پر یہ بیان کیا۔کہتے ہیں کہ : ”میر حامد شاہ صاحب کے جماعت میں خصوصیت رکھنے کے علاوہ ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔ان کے والد حکیم حسام الدین صاحب کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس وقت سے واقفیت تھی جبکہ آپ اپنے والد کے بار بار کے تقاضے سے تنگ آ کر ملازمت کے لئے سیالکوٹ تشریف لے گئے۔میر حسام الدین صاحب سیالکوٹ کے رہنے والے تھے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سیالکوٹ تشریف لے گئے تو آپ سے تعلق پیدا ہوا۔فرماتے ہیں کہ وہاں کچہری کی چھوٹی سی ملازمت پر کئی سال تک ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) رہے۔انہی ایام میں حکیم حسام الدین صاحب سے تعلقات ہوئے اور آخر وقت تک تعلقات قائم رہے۔یہ تعلقات صرف انہی کے ساتھ نہ رہے بلکہ ان کے خاندان کے ساتھ بھی رہے۔ان کے بعد میر حامد شاہ صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سلسلہ میں خاص لوگوں میں شمار ہوتے رہے۔ایک موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں حضرت میر حامد شاہ صاحب کے بارے میں ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ شاہ صاحب ایک درویش مزاج آدمی ہیں اور خدا تعالیٰ ایسے ہی لوگوں کو پسند کرتا ہے۔بہر حال حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ ” تاہم حکیم حسام الدین صاحب کے ساتھ جو ابتدا کے