خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 622
خطبات مسرور جلد 12 622 خطبه جمعه فرموده مورخه 17 اکتوبر 2014ء غداری کا الزام بھی لگا اور پھر اس کو سزائے موت بھی دی گئی۔لیکن بہر حال با وجود اس کے کہ اس نے اس بادشاہ کے زمانے میں بھی ملک کے لئے بڑا کام کیا تھا۔جنوبی امریکہ میں مہمات کی تھیں۔اسے سزا ہوئی۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 12 صفحہ 78-79 خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 29 مارچ 1929 ) تو اس مثال سے یہ سبق ملتا ہے کہ ریلے (Raleigh) جو افسر تھا ، با وجود خوش پوشاک اور وضع دار ہونے کے جب ملکہ کا معاملہ آیا تو اس نے اپنا فیشن اور رواداری اس پر قربان کر دی۔پس اگر ایک دنیا دار ملکہ کی خوشنودی کے لئے فیشن چھوڑ سکتا ہے اپنا بہترین کوٹ قربان کر سکتا ہے جو اس کے لئے بڑی قیمتی چیز تھی۔وضع قطع چھوڑ سکتا ہے۔تو پھر یہ سوچنا چاہئے کہ دین کی ترقی کے لئے ، اسلام کی اشاعت کے لئے، مذہب کی مضبوطی کے لئے اور اس کے قیام کے لئے اور اپنے پیدا کرنے والے خدا کی رضا کے حصول کے لئے کیا کچھ نہیں کیا جانا چاہئے۔پس کیا ہمیں یہ مقصد اتنا بھی پیارا نہیں ہونا چاہئے جتنار یلے (Raleigh) کو ملکہ کی خوشنودی پیاری تھی۔دنیاوی بادشاہ کو خوش کرنے کے بعد خدمات کے باوجود جیسا کہ میں نے بتایا اس کا انجام دردناک ہوا۔اور اللہ تعالیٰ کو خوش کر کے، اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر کے تو انسان اس دنیا میں بھی انعامات کا وارث بنتا ہے اور انجام بھی بہترین ہوتا ہے۔ہمیں ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ مقاصد کا اعلیٰ اور عمدہ ہونا کافی نہیں ہے جب تک قربانی اور فدائیت بھی اس کے مطابق نہ ہو۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا اس وقت ملے گی جب دنیا ہمارے دین پر حاوی نہیں ہوگی بلکہ دین دنیا پر حاوی ہوگا۔بیشک اللہ تعالیٰ نے دنیا کمانے سے منع نہیں کیا۔دنیا کی کوئی چیز جسے خدا تعالیٰ نے حرام نہیں کیا ، نا جائز نہیں ہے۔اعلیٰ لباس پہنا، عمدہ قسم کے کھانے کھانا، عمدہ مکانوں میں رہنا اور ان کی سجاوٹ کرنا ان میں سے کوئی چیز بھی ناجائز نہیں ہے۔سب جائز ہیں۔لیکن ان چیزوں کا اسلام کی ترقی میں روک ہو جانا ناجائز ہے۔لوگ شادیاں کرتے ہیں شریعت یہ نہیں کہتی کہ تم بدصورت عورت تلاش کر کے شادی کرو۔لیکن یہ ضرور ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ صرف دنیا دیکھنے کی بجائے عورت کی دینی حالت بھی دیکھ لیا کرو۔(صحیح البخارى كتاب النكاح باب الاكفاء فی الدین حدیث نمبر 5090) شریعت یہ کہتی ہے کہ عورت تمہاری عبادت کے راستے میں روک نہ ہو۔عورتیں تمہیں نمازوں