خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 71 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 71

خطبات مسرور جلد 12 71 6 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 فروری 2014ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرز امر وراحمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 07 فروری 2014 ء بمطابق 07 تبلیغ 1393 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح - لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: راہ ہدی پروگرام جو ہر ہفتے کو ایم ٹی اے پر شام کے وقت آتا ہے جس میں مختلف موضوعات پر ہمارے علماء اور مربیان بات چیت کرتے ہیں اور لائیو کالز کے ذریعہ سے سوال جواب بھی ہوتے ہیں جس میں غیر از جماعت احباب بھی سوال کرتے ہیں۔گزشتہ ہفتے کے پروگرام کا کچھ حصہ دیکھنے کا مجھے موقع ملا تو اُس وقت ایک غیر از جماعت کا سوال پیش ہور ہا تھا۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام کے حوالے سے یہ سوال کر رہے تھے ، بلکہ ایک رنگ میں اعتراض ہی تھا۔تمہید بھی اس طرح باندھی کہ قرآنِ کریم خدا تعالیٰ کا کلام ہے، بعد اس کے احادیث ہیں پھر اسی طرح بزرگوں کا کلام ہے۔اُن سب کو جب ہم دیکھتے ہیں تو اُن میں آپس میں ربط نظر آتا ہے لیکن یہ الہام پیش کرنے کے بعد وہ کہتے ہیں کہ اس میں ربط نہیں یا ہمیں سمجھ نہیں آئی۔بہر حال ایک اعتراض کا رنگ تھا، اور اگر اُن کی نیت اعتراض کی نہیں بھی تھی تو سوال کی ٹون (Tone) ایسی تھی کہ لگتا تھا اعتراض ہے۔الہام یہ تھا کہ دس دن کے بعد میں موج دکھاتا ہوں۔أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ فِي شَائِلٍ مقیاس “۔پھر آگے انگریزی کا حصہ ہے، ”دن ول یو گوٹو امرت سر“۔Then will you go to) Amritsar) ( براہین احمدیہ ہر چہار تص۔روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحہ 559۔بقیہ حاشیہ در حاشیہ نمبر 3)