خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 91
خطبات مسرور جلد 12 91 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری 2014ء نہیں۔ان کو کہہ دے کہ مری یعنی طاعون بھی چلی آتی ہے۔سو تم مجھ سے جلدی مت کرو۔“ فرمایا کہ یہ پیشگوئی میں برس پہلے طاعون کے کی گئی تھی۔( نزول مسیح ، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 510) طاعون جو آیا تھا اُس سے میں برس پہلے کی گئی اور کئی سال تک وہ طاعون چلا اور لاکھوں آدمی مرے۔پھر آپ ایک پیشگوئی کے بارے میں فرماتے ہیں: اصْحَابُ الصُّفّةِ وَمَا أَدْرَكَ مَا اَصْحَابُ الصُّفَةِ تَرَى أَعْيُنُهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ۔يُصَلُّونَ عَلَيْكَ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيْمَانِ وَ دَاعِيَّا إِلَى اللَّهِ وَسِرَاجًا مُّبِيرًا أَمَلُوا۔دیکھو براہین احمدیہ صفحہ 242 ترجمہ یہ ہے۔صفہ کے دوست، اور تو کیا جانتا ہے کہ کیا ہیں صفہ کے دوست۔تو اُن کی آنکھوں کو دیکھے گا کہ اُن سے آنسو جاری ہیں۔تیرے پر درود بھیجیں گے یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے خدا! ہم نے ایک آواز دینے والے کی آواز کو سنا جو کہتا تھا کہ اپنے ایمان کو درست کرو اور قوی کرو اور وہ خدا کی طرف بلاتا تھا اور شرک سے دُور کرتا تھا اور وہ ایک چراغ تھا زمین پر روشنی پھیلانے والا۔( لکھ لو ) یہ پیشگوئی جس زمانہ میں براہین احمدیہ میں شائع کی گئی ، اُس وقت نہ کوئی صفہ تھا، نہ اصحاب الصفہ۔( یہ جو براہین احمدیہ ہے یہ 1882ء کی کتابیں ہیں (ان میں ) یہ الہامات ہیں۔) پھر بعد اس کے جو مخلصین قادیان میں ہجرت کر کے آئے اُن کے لئے صفے اور مہمانخانے تیار کئے گئے۔دیکھو یہ کس قدر عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ اُس زمانے میں یہ باتیں بتلائی گئیں جبکہ کسی کو اس طرف خیال بھی نہیں آسکتا تھا کہ ایسا وقت بھی آئے گا کہ قادیان میں ایسے مخلص جمع ہوں گے اور اُن کے لئے صفے تیار کئے جاویں گے۔“ ( نزول اسیح ، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 502-501) پھر آپ فرماتے ہیں کہ : "يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِه وَلَو كَرِهَ الْكَافِرُونَ۔دیکھو براہین احمدیہ صفحہ 240۔ترجمہ مخالف لوگ ارادہ کریں گے کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھا دیں۔یعنی بہت سے مکر کام میں لاویں گے مگر خدا اپنے نور کو کمال تک پہنچائے گا اگر چہ کافر لوگ کراہت ہی کریں۔یہ اُس زمانہ کی پیشگوئی ہے کہ جبکہ اس سلسلہ کے مقابل پر مخالفوں کو کچھ جوش اور اشتعال نہ تھا۔“ یعنی مخالفت تھی ہی کوئی نہیں اور پیشگوئی ہو رہی ہے کہ جو مخالف ہیں وہ ختم ہو جائیں گے۔” اور پھر اس پیشگوئی سے دس ۱۰ برس