خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 759 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 759

خطبات مسرور جلد 12 759 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 دسمبر 2014ء بڑھ کر سلوک کرتے ہیں جس کے نظارے ہم دیکھتے رہتے ہیں۔اب یہ لاکھ ، ڈیڑھ لاکھ، دو لاکھ آدمی جو صرف ایک ملک میں مار دیئے یہ اپنوں کے ساتھ ظلم کے سلوک ہی ہیں ناں یا یہ بھی ظلم کی انتہا ہی ہے کہ اس سلوک میں بچوں کو مارا، شہید کر دیا۔کیا یہ سمجھتے ہیں کہ جو ظلم انہوں نے کیا ہے یا یہ کرتے رہتے ہیں اس پر سے بغیر پکڑ کے یہ گزر جائیں گے۔نہیں اس طرح کبھی نہیں ہو سکتا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَنْ يَقْتُلُ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَلِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا (النساء : 94) که وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا۔جو جان بوجھ کر کسی مومن کو قتل کرے تو اس کی جزا جہنم ہے وہ اس میں بہت لمبا عرصہ رہنے والا ہے اور اللہ اس پر غضبناک ہوا اور اس پر لعنت کی اور اس نے اس کے لئے بہت بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے۔پھر آگے اللہ تعالیٰ یہ بھی فرماتا ہے کہ مومن کون ہے؟ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ الْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا (النساء:95) کہ جو تمہیں سلام کہے اسے یہ نہ کہا کرو کہ تم مومن نہیں۔پس بھائی چارے کا ایک تقدس اسلام نے قائم کر دیا۔اگر اس تقدس کو کوئی پامال کرتا ہے اور کلمہ گو کو قتل کرتا ہے تو پھر یقینا جہنم اس کا ٹھکانا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اور وہ اللہ تعالی کی لعنت کے نیچے ہمیشہ رہے گا۔جو لوگ خود کش حملہ کر کے یا مقابلہ میں مارے گئے اور غلط تعلیم کی وجہ سے جو ان کو ان کے علماء نے دی خیال کیا کہ ہم مرکز اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے ہیں۔تو خدا تعالیٰ نے واضح فرما دیا کہ مومن کو مار کرتم خدا تعالیٰ کی رضا نہیں بلکہ اس کی لعنت کے مورد بن رہے ہو اور ہمیشہ کے لئے جہنم تمہارا ٹھکانہ ہے۔اور مومن ہونے کے لئے کہا کہ اگر تمہاری طرف کوئی سلامتی کا پیغام بھیجتا ہے تو پھر تمہارا کوئی حق نہیں بنتا کہ اسے قتل کرو۔اب کوئی بتائے کہ ان معصوم بچوں کا کیا قصور تھا۔وہ معاشرے کا ایک بہتر حصہ بننے کے لئے اور ملک کا سرمایہ بننے کے لئے اور سلامتی پھیلانے کے لئے علم حاصل کر رہے تھے۔اس لئے وہ تعلیم حاصل کرنے ان سکولوں میں آئے ہوں گے۔ان نام نہاد علماء کی باتیں سن کر حیرت ہوتی ہے جو شدت پسندی کی تعلیم ، اس خوبصورت اسلامی تعلیم کے باوجود دیتے ہیں۔ان کی یہ باتیں سن کر ہی کم علم اور جاہل متاثر ہوتے ہیں اور پھر وہ حرکات کرتے ہیں جن میں سوائے بہیمیت کے اور کچھ ثابت نہیں ہوتا۔اور اس کا انجام پھر خدا تعالیٰ نے بتادیا کہ جہنم ہے۔لیکن شاید یہ لوگ جہنم کو کوئی افسانوی بات سمجھتے ہیں یا خدا تعالیٰ کی باتوں پر ایمان نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ان تنبیہہوں کے باوجود ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور ایک