خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 725 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 725

خطبات مسرور جلد 12 725 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 نومبر 2014ء مشکلات میں گرفتار ہیں یا بعض مسلمان ممالک میں رہنے والے احمدیوں کا نہیں ہے بلکہ دنیا کے ہر ملک اور ہر خطے میں بسنے والے احمدی کا کام ہے کہ کامل اطاعت کے ساتھ خدا تعالیٰ کے آگے جھک جائیں اور اس کی مدد کے طالب ہوں۔جماعت ایک مضبوط بندھن میں جڑی ہوئی ہے اور ہونی چاہئے۔یہی جماعت کی خصوصیت ہے کیونکہ اس کے بغیر جماعت، جماعت نہیں رہ سکتی۔ہر ایک کو دوسرے کے لئے دعائیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اللہ تعالیٰ کی مدد ہر وقت ہر جگہ ہر احمدی کے شامل حال ہو۔اور جب ہماری یہ حالت ہوگی تو خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت کے حیرت انگیز نظارے ہم دیکھیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : یا درکھو کہ خدا تعالیٰ بڑا بے نیاز ہے۔جب تک کثرت سے اور بار بار اضطراب سے دعا نہیں کی جاتی وہ پروانہیں کرتا“۔(ملفوظات جلد 10 صفحہ 137 ) پس کثرت اور بار بار کی دعا ہماری کامیابیوں کا راز ہے۔اس طرف ہمیں بہت توجہ کی ضرورت ہے۔ہمیں دعائیں کرنی چاہئیں کہ جو مشکلات بھی ہمیں درپیش ہیں خواہ وہ کسی گروہ کی کھڑی کی ہوئی ہیں یا حکومتوں کی کھڑی کی ہوئی ہیں یا حاسدین نے معاشرے میں فساد پیدا کرنے کے لئے کھڑی کی ہیں، اس کے لئے چاہے میڈیا کو استعمال کیا گیا ہے یا کوئی اور ذریعہ استعمال کیا گیا ہے یا جو لوگ اس کام میں مصروف ہیں کہ جماعت کی عزت پر کیچڑاچھالا جائے اُن سب کے خلاف اللہ تعالیٰ ہماری مددفرمائے۔اور ہم کسی اور سے مدد کی امید رکھتے بھی نہیں ہیں ، نہ رکھ سکتے ہیں۔یہ دعا کرنی چاہئے کہ اگر ہمارے قصوروں نے اس اللہ تعالیٰ کی نصرت کو پیچھے ڈال دیا ہے تو ہم پر رحم کرتے ہوئے ہمیں معاف فرما اور اپنی ناراضگی کی حالت سے ہمیں نکال کر ہمیں ان لوگوں میں شامل کر لے جن پر تیرے فضلوں اور انعاموں کی بارش ہر وقت ہوتی ہے۔اور جن کو اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِین کا حقیقی فہم و ادراک حاصل ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ”دیکھو اللہ تعالیٰ نے إِيَّاكَ نَعْبُدُ کی تعلیم دی ہے۔اب ممکن تھا کہ انسان اپنی قوت پر بھروسہ کر لیتا اور خدا سے دور ہو جاتا۔اس لئے ساتھ ہی ايَّاكَ نَسْتَعِينُ کی تعلیم دے دی کہ یہ مت سمجھو کہ یہ عبادت جو میں کرتا ہوں اپنی قوت اور طاقت سے کرتا ہوں۔ہرگز نہیں۔بلکہ اللہ تعالیٰ کی استعانت جب تک نہ ہو اور خود وہ پاک ذات جب تک توفیق اور طاقت نہ دے کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔( ملفوظات جلد 1 صفحہ 422)