خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 715
خطبات مسرور جلد 12 715 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 نومبر 2014ء بیٹے تھے۔یہ 11 جون 2014ء میں فوت ہوئے تھے۔انَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کے دادا حضرت مرزا رسول بیگ صاحب صحابی تھے۔نانا حضرت مرز نیاز بیگ صاحب بھی صحابی تھے۔یہ ابتدائی تین سو تیرہ (313) درویشان میں سے تھے۔شفا خانہ قادیان میں لمبا عرصہ ڈینٹسٹ کی حیثیت سے خدمت کی توفیق پائی۔پھر دفاتر میں کارکن کے طور پر خدمت بجالاتے رہے۔نیک ،عبادت گزار، ملنسار، مخلص انسان تھے۔مالی قربانی میں پیش پیش رہتے تھے۔انتہائی بہادر، نڈر اور اچھے تیراک تھے۔موصی تھے۔اہلیہ کے علاوہ چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔پھر چوہدری منظور احمد صاحب چیمہ ہیں۔یہ 26 جولائی کو 94 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔إِنَّالِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ چوہدری نور علی صاحب چیمہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بڑے بیٹے تھے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب حفاظت مرکز کے لئے احباب جماعت کو تحریک فرمائی تو چونکہ آپ برطانوی فوج میں رہ چکے تھے اس لئے آپ نے اپنی خدمات پیش کیں اور درویشی کی سعادت پائی۔باوجود پیرانہ سالی کے لمبا عرصہ بیساکھی کے سہارے مسجد میں نماز کے لئے حاضر ہوتے رہے۔مخلص، خوش مزاج، زندہ دل، شفیق اور محبت کرنے والے انسان تھے۔موصی تھے۔پسماندگان میں ضعیف العمر اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں۔ایک بیٹے ان کے چوہدری منصور احمد چیمہ صاحب واقف زندگی ہیں اور قادیان میں ناظم جائیداد کی حیثیت سے خدمت کی تو فیق پارہے ہیں۔اب نماز کے بعد نماز جنازہ پڑھاؤں گا۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 12 / دسمبر 2014 ء تا 18 دسمبر 2014 ء جلد 21 شماره 50 صفحہ 05 تا 08)