خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 705
خطبات مسرور جلد 12 705 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 نومبر 2014ء ختم ہوتا ہے تو دوسرا نشان آجاتا ہے۔یا پھر یہ بھی اس کی تشریح ہے کہ پرانی شریعتوں کو منسوخ کیا تو اس کے بدلے میں، مقابلے میں اللہ تعالیٰ نے نئی شریعت قرآن کریم دے دی جو دائمی رہنے والی ہے۔پھرا اپنی صداقت کے ثبوت کے طور پر قرآن کریم کی جو پیشگوئیاں ہیں ان میں سے ایک پیشگوئی جو سواری کے متعلق ہے۔اس کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ : ” ایک نئی سواری کا نکلنا ہے جو مسیح موعود کے ظہور کی خاص نشانی ہے جیسا کہ قرآن شریف میں لکھا ہے وَإِذَا الْعِشَارُ عُقِلَتْ (التكوير : 05) یعنی آخری زمانہ وہ ہے جب اونٹنیاں بیکار ہو جائیں گی۔اور ایسا ہی حدیث مسلم میں ہے وَلَيُتركن الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا۔یعنی اس زمانہ میں اونٹنیاں بیکار ہو جائیں گی اور کوئی ان پر سفر نہیں کرے گا۔ایام حج میں مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کی طرف اونٹنیوں پر سفر ہوتا ہے۔اب وہ دن بہت قریب ہے کہ اس سفر کے لئے ریل تیار ہو جائے گی تب اس سفر پر یہ صادق آئے گا کہ لَيُتْرَكَنَ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا “ (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 205-206) ابھی تک لوگ یہی کہتے ہیں کہ جی وہاں تو ریلوے نہیں ہے۔لیکن وہاں ایک پراجیکٹ ہے جو آب شروع ہوا ہوا اور ان کا خیال ہے کہ 2015ء کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔مکہ اور مدینہ کے درمیان میں ریلوے لائن بن رہی ہے اور یہ بڑی فاسٹ ٹرین ہو گی۔تو نبی کے منہ سے جو باتیں نکلی ہوتی ہیں وہ پوری تو اللہ تعالی کرتا ہے چاہے بعض دفعہ وہ کچھ وقت کے بعد وہ پوری ہوں لیکن بہر حال سواریاں تو بیکار وہاں ہوئیں کیونکہ اس کی جگہ بسیں اور کار میں استعمال ہو رہی تھیں۔لیکن جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔ریلوے لائن بھی اب بچھ رہی ہے۔کام ہورہا ہے اور وہ بھی شروع ہو جائے گی۔پھر اسلام کے ایک دشمن جس کی بدزبانیوں کی وجہ سے آپ نے دعا کی تھی کہ اللہ تعالیٰ اس کو پکڑے۔اس دعا کے بعد اللہ تعالیٰ سے خبر پاکر آپ نے اس کے انجام کا اعلان کیا۔اس بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ: ڈپٹی عبداللہ آتھم کی نسبت پیشگوئی ہے جو بہت صفائی سے پوری ہو گئی ہے اور یہ دراصل دو پیشگوئیاں تھیں۔اول یہ کہ وہ پندرہ مہینے کے اندر مر جائے گا۔دوسری یہ کہ اگر وہ اپنے کلام سے باز آ جائے گا جو اس نے شائع کیا کہ نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دجال تھے تو پندرہ مہینے کے اندر نہیں مرے گا۔اور جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں۔موت کی پیشگوئی اس بنا پر تھی کہ آتھم نے اپنی ایک کتاب 'اندرونہ بائبل