خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 600 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 600

خطبات مسرور جلد 12 600 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 اکتوبر 2014ء لیں۔فساد ہے۔ہر طرف بے چینی ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق عطا فرمائے کہ ہم بھی اپنے فرائض کو پورے طور پر احسن رنگ میں ادا کرنے والے ہوں۔آج بھی میں ایک شہید کا جنازہ پڑھاؤں گا جن کو میر پور خاص میں شہید کیا گیا اور دو اور جنازے بھی ہیں۔پہلے تو ایک جنازہ حاضر ڈاکٹر روبینہ کریم صاحبہ کا ہے۔اس کے ساتھ ہی سارے جنازے ہوں گے۔یہ ڈاکٹر عبد المنعم صاحب (آئرلینڈ) کی اہلیہ تھیں۔یہ 27 ستمبر کو بقضائے الہی وفات پاگئیں۔اناللہ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔مکرم محمد کریم قریشی صاحب راولپنڈی کی بیٹی تھیں اور حضرت حافظ محمد امین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی تھیں۔یہ بیاہ کر 2000ء میں آئر لینڈ آئیں۔یہاں آئر لینڈ میں لمبا عرصہ آپ کو لجنہ کی جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری مال کی خدمت کی توفیق ملی۔اسی طرح 2009 ء سے اپنی وفات تک ایسٹ ریجن کی نائب صدر لجنہ مقامی کے فرائض بھی جانفشانی سے انجام دیتی رہیں۔یہاں مسجد یا سینٹر بھی نہیں تھا تو کئی سال تک جمعہ کا انتظام ان کے گھر میں ہوتارہا۔مہمانوں کی تواضع انتہائی خوش اخلاقی سے کیا کرتی تھیں۔نمازوں کی پابند، دعا گو ، ملنسار، خوش مزاج، مہمان نواز ، غریب پرور، خدمت خلق کے جذبے سے سرشار، ہر ایک سے حسن اخلاق اور حسن سلوک کرنے والیں صابرہ شاکرہ تھیں۔چندہ میں با قاعدگی ، مالی قربانیوں میں پیش پیش ، بڑی مخلص اور نیک تھیں۔کچھ عرصہ سے علیل چلی آرہی تھیں۔کینسر کی ان کو تکلیف تھی لیکن بڑے صبر اور حو صلے سے انہوں نے بیماری کے دن گزارے ہیں۔کبھی کوئی ناشکری کا کلمہ زبان پر نہیں آنے دیا۔بڑی ہمت کر کے مجھے بھی ملنے آئی تھیں۔ان کے چھوٹے بچے ہیں۔فکر تھی تو صرف یہ کہ میرے یہ بچے اس ماحول میں کہیں خراب نہ ہو جائیں۔ان کے لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور ان بچوں کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے۔یہ مسجد کے افتتاح میں بیماری کی وجہ سے تو نہیں جا سکیں اور ہفتے کو اپنے مولیٰ کے حضور حاضر ہو گئیں۔جیسا کہ میں نے بتایا خاوند کے علاوہ ان کے دو بیٹے ہیں اور دونوں بچے وقف نو ہیں۔جس شہید کا میں نے ذکر کیا ہے یہ مکرم مبشر احمد صاحب کھوسہ ابن مکرم محمد جلال صاحب آف سیٹلائٹ ٹاؤن میر پور خاص ہیں جن کو 22 ستمبر کو ساڑھے سات بجے رات ان کے کلینک میں جہاں یہ ہومیو پیتھک کی بھی اور ڈسپنسری کی بھی پریکٹس کرتے تھے ان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مبشر صاحب مالہی کالونی میر پورخاص سانگھڑ بائی پاس رنگ روڈ پر