خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 589
خطبات مسرور جلد 12 589 40 خطبه جمعه فرموده مورخه 03 اکتوبر 2014ء خطبہ جمعہ سید نا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ السیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 03 را کتوبر 2014ء بمطابق 103 خاء 1393 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : اسلامی تعلیم کے رُو سے دین اسلام کے حصے صرف دو ہیں یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہ تعلیم دو بڑے مقاصد پر مشتمل ہے۔اول ایک خدا کو جاننا۔جیسا کہ وہ فی الواقعہ موجود ہے۔اور اس سے محبت کرنا اور اس کی کچی اطاعت میں اپنے وجود کو لگانا جیسا کہ شرط اطاعت و محبت ہے۔دوسرا مقصد یہ ہے کہ اس کے بندوں کی خدمت اور ہمدردی میں اپنے تمام قومی کو خرچ کرنا اور بادشاہ سے لے کر ادنی انسان تک جو احسان کرنے والا ہو شکر گزاری اور احسان کے ساتھ معاوضہ کرنا۔“ ( تحفہ قیصریہ، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 281) پھر آپ فرماتے ہیں کہ : ”اسلام نے اپنی تعلیم کے دو حصے کئے ہیں۔اول حقوق اللہ۔دوم حقوق العباد۔حق اللہ یہ ہے کہ اس کو واجب الاطاعت سمجھے اور حقوق العباد یہ ہے کہ خدا کی مخلوق سے ہمدردی کریں۔یہ طریق اچھا نہیں کہ صرف مخالفت مذہب کی وجہ سے کسی کو دکھ دیں۔“ لیکچر لدھیانہ، روحانی خزائن جلد 20 صفحه 281) اس طرح کے بہت سے ارشادات اور تحریرات ہمیں ہمارے فرائض کی طرف توجہ دلاتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب اور ملفوظات میں دیئے ہیں اور یہی حقوق اللہ اور حقوق العباد قائم کرنے کی تعلیم ہے جس کی دنیا کو آج ضرورت ہے اور یہی تعلیم ہے جسے ہم دنیا کے سامنے پیش