خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 576
خطبات مسرور جلد 12 576 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 ستمبر 2014ء غریب مزاج بندے ہو جائیں۔اور کوئی زہریلا خمیر ان کے وجود میں نہ رہے۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ 220 اشتہار نمبر 191 بعنوان ” اپنی جماعت کو متنبہ کرنے کے لئے ایک ضروری اشتہار) پس یہ وہ نصائح ہیں جو ہمیں ہر وقت سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔یہی وہ باتیں ہیں جو ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درخت وجود کی سرسبز شاخیں بننے والا بنا ئیں گی۔اسی سے ہمارے عہد بیعت کا مقصد بھی پورا ہوگا۔یہی باتیں ہمیں اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے والا بھی بنائیں گی اور انہی اعمال صالحہ کے ذریعہ سے ہم دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرنے والا بھی بنا سکیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان حقیقی مومنوں میں بنائے جو ایمان اور اعمال صالحہ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا قرب پانے والے ہوتے ہیں۔نماز جمعہ کے بعد میں ایک جنازہ حاضر پڑھاؤں گا۔مکرم رشید احمد خان صاحب ابن مکرم اقبال محمد خان صاحب مرحوم Inner Park لندن میں رہتے تھے۔16 ستمبر کو 91 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلهِ وَانَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آگرہ انڈیا میں یہ پیدا ہوئے تھے۔قادیان میں انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔پھر 1955ء میں یہاں انگلستان آ گئے تھے۔یہاں پر برٹش نیوی میں چیف انجنیئر کے طور پر کام کرتے رہے۔1980ء میں ریٹائر ہوئے۔جب 1980ء میں اسلام آباد کی جگہ خریدی گئی تو حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے آپ کو وہاں نگران مقرر کیا تھا جہاں آپ نے بڑی محنت سے خدمت سرانجام دی۔وہاں کے ابتدائی مکینوں میں آپ تھے۔اسی طرح آپ کو سپین ویلی ( Spen Valley) یارک شائر میں لمبا عرصہ بطور سیکرٹری مال خدمت کی تو فیق ملی۔نیک مخلص انسان تھے۔آپ کے والد اقبال محمد خان صاحب گوجرانوالہ کے تھے۔وہ بھی بڑے مخلص تھے انہوں نے اپنی بیگم کے نام پر جامعہ احمد یہ ربوہ میں حسن اقبال کے نام سے مسجد بھی بنائی۔ان کی اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا شیم احمد خان ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کے بیٹے کو بھی جماعت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور ان دونوں کو اہلیہ کو اور بچے کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 10 اکتوبر 2014 ء تا 16 اکتوبر 2014 ، جلد 21 شماره 41 صفحہ 05-08)