خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 562 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 562

خطبات مسرور جلد 12 562 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 ستمبر 2014ء الازہر نے اخوان المسلمین کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا تھا اور انہیں مرتد قرار دیا تھا۔اس پر میں نے نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام در حقیقت حق پر ہیں۔مصر میں جامعہ الازہر سے جاری کردہ فتوے کو دار الافتاء کی طرف سے جاری کردہ فتوے پر زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔میں نے اپنے والد صاحب سے کہا کہ اب دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو کیسا جواب ملا۔کہ آپ نے ایک فتویٰ نکالا اور اس کے بالمقابل آپ کو ایک زیادہ قوی فتویٰ اللہ تعالیٰ نے جواب میں دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی حق پر ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : وہ وقت کہ ایک دو آدمی ہمارے ساتھ تھے اور کوئی نہ تھا اور اب دیکھتے ہیں کہ جوق در جوق آ رہے ہیں۔يَأْتُونَ مِن كُل فج عَمِيقٍ۔اور پھر اتنی ہی بات نہیں بلکہ اس کے اوپر ایک اور حاشیہ لگا ہوا ہے کہ مخالفوں نے ناخنوں تک زور لگایا کہ لوگ آنے سے رکیں مگر آخر کار وہ فقرہ پورا ہوکر رہا۔اب جو نیا شخص ہمارے پاس آتا ہے۔وہ اسی الہام کا ایک نشان ہوتا ہے۔“ (ملفوظات جلد 4 صفحہ 370) پھر ایک جگہ فرمایا کہ : اللہ تعالیٰ نہیں چاہتا کہ ہماری جماعت کا ایمان کمز ور ر ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جماعت کے ایمان کو بڑھانے کے لئے نشانات ظاہر کر رہا ہے۔“ ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 356) اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔لیکن کچھ ایسے بدقسمت ہیں جو نہ نشانات دیکھ کر سبق حاصل کرتے ہیں، نہ حق کو پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ مخالفت میں ترقی کر رہے ہیں۔ایسے لوگ پھر ایک دن اپنے انجام کو دیکھیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ: ” خدا نے مجھے مامور کیا ہے۔خدا نے مجھے بھیجا ہے۔وہ دیکھتے ، یعنی مخالفین دیکھتے کہ کیا جس شخص نے اپنا آنا خدا کے حکم سے بتایا ہے۔وہ خدا کی نصرتیں اور تائید میں بھی اپنے ساتھ رکھتا ہے یا نہیں۔مگر انہوں نے نشان پر نشان دیکھے اور کہا کہ جھوٹے ہیں۔انہوں نے نصرت پر نصرت اور تائید پر تائید دیکھی لیکن کہہ دیا کہ سحر ہے۔‘ جادو ہے۔” میں ان لوگوں سے کیا امید رکھوں جو خدا تعالیٰ کے کلام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔خدا کے کلام کے ادب کا تقاضا تو یہ