خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 422 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 422

خطبات مسرور جلد 12 422 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء پھر شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أَنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ کے ایک یہ معنی بھی ہیں کہ اس مہینے میں قرآن کا نزول شروع ہوا۔اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے بھی یہی روایت ہے کہ جبریل ہر سال رمضان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نازل شدہ قرآن کا دور کیا کرتے تھے اور آپ کے وصال کے سال یہ دور دو مرتبہ کیا گیا۔دو دفعہ قرآن کریم دہرایا گیا۔(صحیح البخاری کتاب فضائل القرآن باب كان جبريل يعرض القرآن على النبى والالم پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اور اللہ تعالیٰ کے خاص منشاء سے آپ کا یہ طریق ہمیں توجہ دلاتا ہے کہ ہم قرآن کریم کو کم از کم ایک بار تو ضرور رمضان میں ختم کرنے کی کوشش کریں اور جیسا کہ میں نے کہا اس پر غور بھی کریں۔جب غور کریں گے، پڑھیں گے سمجھیں گے تبھی ہم اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد پر عمل کرنے والے ہوسکیں گے کہ ھدی للناس۔کہ انسانوں کے لئے ہدایت ہے، ان انسانوں کے لئے ہدایت ہے جو اس سے ہدایت لینا چاہتے ہیں اور ہدایت پڑھے اور سمجھے بغیر تو نہیں مل سکتی۔پس اس کا پڑھنا اور پڑھ کر سمجھنا ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا کہ یہ ہدایت دلائل کے ساتھ ہے۔تم لوگوں کو صرف یہ حکم نہیں دے دیا کہ تم اس کو پڑھو، اس میں ہدایت ہے بلکہ ہر ہدایت کی دلیل دی گئی ہے۔اس کو سمجھو پڑھو اور اپنے اوپر لاگو کرو کیونکہ دلائل کے ساتھ سمجھی ہوئی بات پر عمل دل کی گہرائی سے ہو سکتا ہے، حقیقی رنگ میں ہو سکتا ہے۔اس ہدایت کی روح کو سمجھتے ہوئے ہوسکتا ہے۔پھر یہ کہ بینات کے ساتھ ، دلائل کے ساتھ جو ہدایت ہے اس کو دوسروں تک پہنچانے اور غیروں کو سمجھانے میں بھی آسانی پیدا ہوتی ہے اور یوں قرآن کریم کے ذریعہ تبلیغ کا، ایک جہاد کا جو حکم ہے وہ بھی پورا ہوتا ہے۔اور پھر یہ بھی اعلان فرمایا کہ اس میں فرقان بھی ہے۔ایسے ٹھوس اور بین دلائل ہیں جو حق اور باطل میں فرق کر دیتے ہیں۔اس پر عمل کرنے والا بھی دوسروں سے مختلف نظر آتا ہے۔جو بھی قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کر رہا ہے وہ دوسروں سے بہر حال مختلف نظر آئے گا۔اس کی عملی اور روحانی اور اعتقادی حالت بھی دوسروں سے نمایاں طور پر اعلیٰ درجے پر پہنچی ہوگی۔اور قرآن کے مقابل پر جب ہم دوسروں سے بات کرتے ہیں تب بھی جب ہم قرآن کی دلیل سے بات کریں گے تو قرآن کے مقابل پر کوئی اور کتاب یا کوئی اور دین کھڑا ہو ہی نہیں سکتا۔کیونکہ اس میں ایسی تعلیمات ہیں ایسے تاریخی شواہد ہیں دوسرے دینوں کے مقابل پر ایسے دلائل ہیں جو روز روشن کی طرح اپنی برتری ثابت کر دیتے ہیں۔اس کتاب کے شروع سے آخر تک خدا تعالیٰ کی طرف سے ہونے اور اب تک اپنی اصلی حالت میں محفوظ رہنے کا قرآن کریم اعلان کرتا ہے اور ہمیشہ محفوظ رہنے کا