خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 412
خطبات مسرور جلد 12 412 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے اور یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے اور آپ کے طفیل ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ وعدہ ہے کہ مسیح موعود کے آنے کے ساتھ دین کا احیاء ہونا ہے اور تقویٰ پر قائم رہنے والوں نے ہی اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اپنے بہتر انجام کو دیکھنا ہے۔قربانیاں تو دینی پڑیں گی یہ قربانیاں ہی کامیابی کی راہ دکھانے والے ہیں۔یہ قربانیاں ہی تقویٰ کا معیار بلند کر کے وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ۔(الاعراف : 129) کا انجام یعنی کہ انجام متقیوں کے ہاتھ میں رہتا ہے اس کی خوشخبری دینے والی ہیں۔پس ہم خوش ہیں کہ خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں بہتر انجام کی خبریں دے رہا ہے۔آج اگر مسلم اُمہ بھی اس راز کو سمجھ کر مسیح موعود کی مخالفت کرنے کی بجائے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مددگاروں میں شامل ہو جائے تو یہ بے چینی جو ہر مسلمان ملک کے افراد اور حکومتوں میں پائی جاتی ہے یہ ختم ہو جائے۔فتنہ وفساد اور آپس کی لڑائیاں جو جہاد کے نام پر ایک دوسرے پر ظلم کر کے ہورہی ہیں یہ محبت اور پیار میں بدل جائیں۔پس نہ لیڈروں میں تقویٰ ہے، نہ علماء میں تقویٰ ہے اور نتیجہ ان علماء کے تربیت یافتہ عوام الناس بھی حقیقی تقویٰ کا ادراک نہیں رکھتے اور اپنی طرف سے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے ان نام نہاد علماء اور شدت پسند گروہوں کے جال میں پھنس کر غلط اور تقویٰ سے کوسوں دور ہٹے ہوئے اعمال بجالانے کی کوشش کر رہے ہیں۔نوجوان نسل کے جذبات ابھار کر انہیں اللہ تعالیٰ کا قرب دلانے کا لالچ دے کر ان علماء نے ظلم کی راہ پر لگایا ہوا ہے۔ان نوجوانوں اور عموما مسلم امہ کو کوئی سمجھانے والا نہیں ہے کہ یہ تقویٰ نہیں ہے جس کو تم تقویٰ سمجھ رہے ہو۔یہ نیکی نہیں ہے جس کو تم نیکی سمجھ رہے ہو۔یہ جہاد نہیں ہے جس کو تم جہاد سمجھ رہے ہو۔آپس میں کلمہ گوؤں کو قتل کرنا تقویٰ سے دور لے جانے والی چیز ہے۔مومن کی نشانی تو خدا تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کہ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ (الفتح : 30) کہ آپس میں رحم کے جذبات سے پر ہوتے ہیں۔یہ دلوں کے پھاڑ کر کے ظلمت پر تلے ہوئے جو لوگ ہیں یہ کہاں سے تقویٰ پر چلنے والے ہو گئے ؟ کیا ایسے لوگوں کے انجام اللہ تعالیٰ بہتر کرتا ہے؟ کیا ایسے ظالموں کو خدا تعالیٰ زمین کا وارث بناتا ہے؟ کبھی نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ کو بھی ظلم پسند نہیں آسکتا۔جو خلافت خلافت کا نعرہ لگاتے ہیں کیا ایسے لوگوں کو خدا تعالیٰ زمین میں خلافت دے کر اپنا جانشین بنانے والا ہے؟ وہ خدا جو رحمان خدا ہے کیا وہ ظلموں اور ظالموں کا مددگار ہوگا ؟ وہ خدا جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا ہے کیا وہ اپنے پیارے نبی کے نام پر دنیا میں ظلموں کو پہنچنے دے گا ؟ کبھی نہیں۔خلافت تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و