خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 413
خطبات مسرور جلد 12 413 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء کی پیشگوئیوں کے مطابق مسیح موعود کے ذریعہ سے جاری ہوئی تھی جو اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے ہو گئی۔اس کے علاوہ خلافت کا ہر نعرہ دین کے نام پر دنیاوی فوائد حاصل کرنے اور حکومتوں پر قبضہ کرنے کے طریق ہیں۔گزشتہ جمعہ یہاں ایک ٹی وی چینل والے آئے ہوئے تھے ان کو میں نے انٹرویو دیا۔ان کو میں نے یہی کہا تھا کہ جس خلافت کو تم سمجھ رہے ہو کہ جاری ہونی ہے یہ کوئی خلافت نہیں ہے۔خلافت جاری ہو چکی ہے اور ظلم سے نہیں وہ اللہ تعالیٰ کی تائید سے جاری ہوئی تھی اور ہو گئی۔کاش کہ مسلم امہ کو بھی یہ سمجھ آ جائے اور ان کے آپس کے جھگڑے اور فساد اور حکومتوں کے لئے کھینچا تانیاں ختم ہو جائیں۔ان کے لئے بھی ہمیں رمضان میں دعا کرنی چاہئے کیونکہ ان کی وجہ سے غیر مسلموں کو اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بد نام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔اس بات پر گزشتہ دنوں یہاں کے ایک پروفیسر نے جو مذہبی تعلیم پڑھاتے ہیں، یہ جو خلافت کی باتیں ہو رہی ہیں خلفائے راشدین اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بھی بیہودہ بکواس کی ، بیہودہ گوئی کی۔مسلمان علماء اور تنظیموں کے لیڈروں اور حکومتوں کے سر براہوں کو تو اپنی طاقت حاصل کرنے یا محفوظ کرنے کی فکر ہے۔اسی فکر میں وہ پڑے ہوئے ہیں۔ایسی بیہودہ گوئیوں کا جواب اگر کوئی دینے والا ہے، اگر کوئی ان کا منہ بند کر وانے والا ہے تو وہ جماعت احمد یہ ہی کرتی ہے اور ہم نے اس کا جواب دیا۔یہی لوگ اسلام کے مخالفین ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کینہ اور بغض رکھنے والے ہیں۔ان لوگوں نے اب ایک نئی فلم بنائی ہے جو سنا ہے آج واشنگٹن میں بھی اور برلن جرمنی میں بھی بیک وقت چلائی جائے گی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عائشہ کے بارے میں ہے۔یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کونعوذ باللہ استہزاء کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ان لوگوں کی دنیا بھی برباد ہونے والی ہے اور عاقبت بھی۔ان کو اپنے انجام نظر نہیں آرہے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ اپنے بد انجام کو پہنچیں گے۔دنیاوی طور پر قانون کے دائرے میں رہ کر جو احتجاج کرنا ہے یا جو کوشش کرنی ہے اس کے بارے میں کل ہی جب مجھے پتا لگا تو جرمنی کی جماعت کو میں نے کہ دیا تھا۔امریکہ والے بھی اس کے لئے بھر پور کوشش کریں لیکن آج ایک احمدی کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی عشق اور آپ کی شان اور عظمت کی بلندی کا اظہار یہ ہے کہ بے انتہا درود پڑھیں۔سُبحان اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمد۔دنیا کا ہر احمدی آج کی فضا اور اس رمضان کو درود سے بھر دے