خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 400
خطبات مسرور جلد 12 400 خطبه جمعه فرموده مورخہ 27 جون 2014 ء گئی۔اور کہتے ہیں ابھی بھی جب میں تصویر دیکھتا ہوں تو ان کے ہاتھوں کی گرمی محسوس کرتا ہوں۔مجھے آپ کی یہ ادا بھی بڑی پسند آئی کہ آپ کے ساتھ صدر مملکت کرسی پر بیٹھے تھے تو آپ نے جو عزت صدر مملکت کو دی وہی عزت ڈیوٹی والے کو دی جو کہ دھوپ سے بچنے والی بڑی چھتری لئے کھڑا تھا۔آپ نے دونوں سے ایک ہی انداز میں باری باری پوچھا کہ آپ تھک تو نہیں گئے آپ کو پیاس تو نہیں لگی۔یعنی غریب اور امیر دونوں کا خیال رکھا۔کہتے ہیں جہاں گیسٹ ہاؤس میں ہماری رہائش تھی تو وہاں مسجد میں لائنوں میں صفیں عموماً بچھی ہوئی نہیں ہوتیں۔وہاب صاحب نے پیچھے مڑ کر دیکھا کہ صفیں سیدھی ہیں کہ نہیں۔تو یہ جو مہمان آئے ہوئے تھے رشین ان کے نیچے جائے نماز نہیں تھی۔ان کو خیال ہوا کہ شاید یہ فرش پر صیح طرح نہ پڑھ سکیں تو وہاب صاحب نے اپنی جائے نماز اٹھا کر ان کو دے دی اور خود اسی طرح نماز پڑھی۔کہتے ہیں اگلے دن سے پھر باقاعدہ دو جائے نمازیں لے کر آیا کرتے تھے۔ماجد صاحب کہتے ہیں کہ خلافت سے جو اُن کا تعلق تھا اور جس طرح اطاعت کرتے تھے وہ بھی اپنی مثال آپ ہے۔ایک واقعہ کہتے ہیں کہ یہاں گزشتہ سال دو پہر کے وقت دفتر آئے۔سارے کھانا کھا رہے تھے تو کہتے ہیں کہ گھانا فون کرنا ہے۔کہتے ہیں اس پر میں نے ان کو کہا کہ امیر صاحب پہلے کھانا کھا لیں پھر فون کر لیتے ہیں۔کہنے لگے نہیں۔خلیفہ وقت کا یہ ارشاد ہے جو ابھی ملا ہے، میں نے اسے فوری پہنچانا ہے کہ وہاں اس پر کام شروع ہو جائے۔کھانا تو بعد میں کھایا جاسکتا ہے۔چنانچہ انہوں نے فون کیا۔میراجو پیغام تھا وہ پہنچایا اور فوری طور پر اس پر کام کر کے رپورٹ دینے کا کہا۔اسی طرح عاجزی انکساری یہ تھی کہ وہاب صاحب دفتر میں بیٹھے ہوتے تو ماجد صاحب کو دیکھتے ہی بار بار اس لئے کھڑے ہو جاتے تھے کہ آپ ہمارے افسر ہیں، ہمارا فرض ہے کہ احترام کریں۔ایک دفعہ دفتر میں یہ لوگ کھانا کھا رہے تھے تو شاید اس کھانے میں نمک زیادہ تھا۔ماجد صاحب بلڈ پریشر کی وجہ سے نمک نہیں کھاتے۔تو وہاب صاحب خاموشی سے اٹھے، گیسٹ ہاؤس گئے، اپنا کھانا جو تھا وہاں سے لے کے آگئے اور کہا کہ میں نے چیک کیا ہے اس میں نمک کم ہے۔تو یہ ہیں وہ لوگ جو قر آنی حکم کے مطابق اپنے نفسوں کو دوسروں پر ترجیح دیتے ہیں۔قریشی داؤ د صاحب بھی کچھ عرصہ گھانا میں رہے ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ ریجنل مشنری کے علاوہ اردو ڈاک کے سلسلہ میں آپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ہمیشہ ہر ایک کے ساتھ بڑی شفقت اور ن اور محبت