خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 375 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 375

خطبات مسرور جلد 12 375 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 جون 2014 ء طالبات نے اس بات کا بر ملا اظہار کیا کہ ان کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا امام جماعت احمدیہ نے بہت اچھے انداز میں اور بڑی تفصیل سے جواب دیا اور ان کی پوری تسلی ہوگئی۔بلکہ مجھے یاد ہے کہ میں نے ان سے پو چھا بھی تھا کہ اگر زیرتسلی کروانی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ نہیں کوئی ایسی بات اب نہیں رہی جس کی ہمیں تسلی نہیں۔یہ شعبہ زراعت سے جو دوست تعلق رکھتے ہیں انہوں نے کہا۔امام جماعت احمدیہ سے ملنا میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔اس بات کا ہمیں ملاقات کے دوران اندازہ ہوا کہ جماعت میں خلیفہ کا مقام کیا ہے اور احمدیوں سے مل کر اور خلیفہ کی تقاریر سن کر اندازہ ہوا۔جب شروع میں آئے تو بڑا ڈر تھا لیکن وہ ڈر جلد ہی محبت اور عزت میں تبدیل ہو گیا اور ہمیں محسوس ہوا کہ ہم اسلام کو ایک اور طرح دیکھ رہے ہیں۔ہمارا نظر یہ بالکل بدل گیا۔اور اسی طرح بہت سارے لوگوں کے تاثرات ہیں۔ایک بلغاریہ سے آئے ہوئے مہمان نے کہا کہ پہلی دفعہ یہاں آیا ہوں۔جب تک میں یہاں نہیں آیا تھا تو اور کیفیت تھی اور جماعت کا مخالف تھا۔جب سے میں یہاں آیا ہوں جلسے کا ماحول دیکھا ہے اور امام جماعت کے خطابات سنے ہیں تو میری کا یا پلٹ گئی ہے۔پھر بلغاریہ سے ایک دوست کہتے ہیں میں عیسائی ہوں اور پہلی دفعہ آیا ہوں، بہت متاثر ہوا ہوں۔اسلام کا حقیقی اور حسین چہرہ یہاں دیکھا ہے۔اب دل چاہتا ہے کہ بلغاریہ میں اعلان کر دیا جائے کہ کثرت سے لوگ یہاں جلسے پر آئیں تا کہ انہیں معلوم ہو کہ اسلام کتنا پیارا مذہب ہے اور ہم کس طرح باہمی پیار ومحبت اور رواداری کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔بلکہ وہ مجھے زور دے رہے تھے کہ اعلان کرو۔اس کو میں نے بتایا کہ آپ کے مفتی صاحبان جو ہیں وہ آپ کو وہاں پھر جینے نہیں دیں گے۔بہر حال پھر انہوں نے کہا کہ جلسے پر ہمیں روحانی کھانا ملا ہے۔ہمیں بلغاریہ میں اس کھانے کی ضرورت ہے۔وہاں ہمیں یہ کھانا کب ملے گا ؟ انہوں نے یہ مجھ سے سوال کیا تھا۔ان کو میں نے یہی کہا کہ اپنی حکومت کو کہیں جب حکومت ہمیں مشن کھولنے کی اجازت دے گی تبلیغ کی اجازت دے گی تو انشاء اللہ تعالیٰ یہ سب کچھ ہو گا۔تو دنیا بے چین ہے حق کو دیکھنے اور سننے اور پانے کے لئے لیکن شیطان بھی اپنا کام کر رہا ہے۔دعاؤں کی بہت زیادہ ضرورت ہے کہ جلد ہی جہاں جہاں روکیں ہیں اللہ تعالیٰ ان کو دور فرمائے اور ان لوگوں کی پیاس بھی بجھ سکے جو اسلام کا حقیقی پیغام سننا چاہتے ہیں۔