خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 365 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 365

خطبات مسرور جلد 12 365 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جون 2014 ء حاصل کرنے کے مواقع ہیں۔پس ان خدمتوں کے کرنے والوں کو وسع مكانك كے اللہ تعالیٰ کے حکم کو آج بھی پورا کرنے کے لئے اپنے دلوں کو بھی مہمانوں کے لئے وسیع کرنا ہوگا۔لنگر خانہ تو آپ کے اہم کاموں میں سے ایک کام تھا اور آج بھی جو لوگ خاص طور پر جب خلیفہ وقت کی موجودگی ہو آتے ہیں تو اس لئے کہ خلیفہ وقت کے قریب ہوں، کچھ دن گزار ہیں۔اس لئے ان دنوں میں مہمانوں کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہئے۔صرف جلسہ پر ہی نہیں بلکہ عام حالات میں بھی۔قرآن کریم نے ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی مہمان نوازی کی خبر دی ہے اور یہ بتایا کہ مہمان کے لئے یہ نہیں پوچھنا کہ مہمان نوازی کروں یا نہ کروں اور کسی بھی قسم کے خرچ سے ڈرنا نہیں ہے۔مہمان نوازی کرنی چاہئے ، اس کے آرام کا خیال رکھنا چاہئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی خاص طور پر مہمان نوازی کی تلقین فرمائی ہے۔آپ کا چہرہ اس وقت خوشی سے دمک جا تا تھا جب آپ کو پتا چلتا تھا کہ آج مدینہ میں رہنے والے آپ کے صحابہ نے باہر سے آنے والے مہمانوں کے آرام کا خیال رکھا ہے اور اپنے سے زیادہ ان کے آرام کا خیال رکھا ہے اور اپنی توفیق سے بڑھ کر ان کا خیال رکھا ہے اور ان کی مہمان نوازی کی ہے۔(صحیح البخاری کتاب مناقب الانصار باب قول الله عز وجل ويؤثرون على انفسهم ولو كان بهم خصاصة۔۔۔حديث نمبر 3798) (مسند الامام احمد بن حنبل جلد 6 صفحه 503 - 502 مسند جریر بن عبد الله حدیث نمبر 19388 عالم الكتب بيروت 1998ء) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مثالیں بھی ہمارے سامنے ہیں کہ لنگر خانوں کے کارکنوں سے ناراض ہو کر چلے جانے والے مہمانوں کے پیچھے بڑے لمبے فاصلے تک آپ گئے اور انہیں واپس لے کر آئے۔پھر ان کا سامان خود ٹانگے سے اتارنا شروع کیا تو کارکنوں نے آگے بڑھ کر سامان لے لیا۔(ماخوذ از اصحاب احمد جلد 4 صفحہ 161 - 160 مؤلفہ ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے) یہ سب کچھ اس لئے کہ آپ مہمان نوازی کے اعلیٰ معیار جہاں قائم کرتے تھے وہاں اپنے ماننے والوں کو سکھانا بھی چاہتے تھے۔یہ باتیں صرف ہمارے پڑھنے سننے اور لطف اٹھانے کے لئے ہیں نہیں بلکہ عمل کرنے کے لئے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے جماعت کے قیام سے پہلے بھی