خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 310
خطبات مسرور جلد 12 310 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء روک نہیں ہے اور ہر کوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیغام کو پہنچانے میں حصہ لے سکتا ہے۔جب تبلیغ کرتے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر کرتے تو آنکھیں نمناک ہو جاتیں۔حق کی بات ہمیشہ جرات اور بہادری سے کرتے اور سننے والوں کو احساس نہ ہوتا کہ ایسا کلام کوئی دبلا پتلا انسان بھی کر سکتا ہے۔وفات کے بعد ان کے گھر والے کیونکہ احمدی نہیں تھے ان کی نعش آبائی گاؤں لے گئے اور وہاں احمدی بھی جنازہ نہیں پڑھ سکے۔بہر حال بعد میں انہوں نے جنازہ غائب پڑھا۔ہم بھی انشاء اللہ پڑھیں گے۔بانی طاہر صاحب لکھتے ہیں کہ مرحوم بہت مخلص احمدی تھے۔2009ء میں میرے لئے ویب سائٹ ڈیزائن کرنے کی پیشکش کی۔میں نے وقت کی کمی کا عذر کیا تو کہنے لگے مجھے صرف مضامین بھجوا دیا کریں۔باقی کام میں خود کروں گا۔پھر انہوں نے بہت ہی خوبصورت ویب سائٹ ڈیزائن کی۔جماعت کی خدمت کے بارے میں اپنی لگن اور شدت کا اور تڑپ کا اظہار کرتے تھے۔مجید عامر صاحب نے بھی لکھا ہے کہ مرحوم محمد العباس کے ساتھ خاکسار کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اردو کتب کے عربی تراجم کی چیکنگ اور دہرائی کے سلسلے میں کام کرنے کی توفیق ملی۔اس دوران شدت سے محسوس کیا کہ مرحوم غیر معمولی اخلاص اور باریک بینی سے کام کرنے اور جلد کام کو نپٹانے کے عادی تھے۔کبھی بیماری کو اس راہ میں آڑے نہیں آنے دیا بلکہ بیماری کا کبھی ذکر تک بھی نہیں کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کو پڑھ کر بڑی سعادت اور خوشی کا اظہار کرتے اور اکثر کہا کرتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معارف اور تعلیمات جلد عرب لوگوں میں پہنچنے چاہئیں تا کہ وہ بھی اس سے مستفیض ہوں اور ہدایت پائیں۔خلافت کی محبت میں سرشار تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 06 جون 2014 ء تا 12 جون 2014 ، جلد 21 شماره 23 صفحه 05 تا 09)