خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 306 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 306

خطبات مسرور جلد 12 306 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء مثلاً آنکھ اس نے دیکھنے کے لئے بنائی ہے اور کان سننے کے لئے ، زبان بولنے اور ذائقہ کے لئے۔اب یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ کانوں سے بجائے سننے کہ دیکھنے کا کام لے۔زبان سے بولنے اور چکھنے کی بجائے سننے کا کام لے۔ان اعضاء اور قولی کے افعال اور خواص محدود ہیں مگر اللہ تعالیٰ کے افعال اور صفات محدود نہیں ہیں اور وہ لیسَ كَمِثْلِهِ شَیئ ہے۔غرض یہ تو حید تب ہی پوری ہوگی جب اللہ تعالیٰ کو ہر طرح سے واحد لاشریک یقین کیا جاوے اور انسان اپنی حقیقت کو ہالکتۃ الذات اور باطلتہ الحقیقت سمجھ لے کہ نہ میں اور نہ میری تدابیر اور اسباب کچھ چیز ہیں۔“ ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 2 تا 4 ) فرمایا کہ اب آنا منك کے بارے میں پھر فرماتے ہیں کہ اس کی حقیقت سمجھنے کے واسطے یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ایسا انسان جو نیستی کے کامل درجہ پر پہنچ کر ایک نئی زندگی اور حیات طیبہ حاصل کر چکا ہے اور جس کو خدا تعالیٰ نے مخاطب کر کے فرمایا ہے آنت مٹی۔جو اس کے قرب اور معرفت الہی کی حقیقت سے آشنا ہونے کی دلیل ہے اور یہ انسان خدا تعالیٰ کی توحید اور اس کی عزت و عظمت اور جلال کے ظہور کا موجب ہوا کرتا ہے۔وہ اللہ تعالیٰ کی ہستی کا ایک عینی اور زندہ ثبوت ہوتا ہے۔اس رنگ سے اور اس لحاظ سے گویا خدا تعالیٰ کا ظہور اس میں ہو کر ہوتا ہے ( جب بالکل خدا تعالیٰ میں ڈوب جاتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ کا ظہور اس میں ہو جاتا ہے۔)’اور خدا تعالیٰ کے ظہور کا ایک آئینہ ہوتا ہے۔اس حالت میں جب اس کا وجود خدا نما آئینہ ہو۔اللہ تعالیٰ اُن کے لئے یہ کہتا ہے وانا منك۔ایسا انسان جس کو انا منك کی آواز آتی ہے اُس وقت دنیا میں آتا ہے جب خدا پرستی کا نام ونشان مٹ گیا ہوتا ہے (آنا منك کی آواز جس انسان کو آئے وہ اس وقت آتا ہے جب لوگ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے سے دور ہٹ چکے ہوتے ہیں اس کا نام ونشان مٹ چکا ہوتا ہے ) ''اس وقت بھی چونکہ دنیا میں فسق و فجور بہت بڑھ گیا ہے اور خداشناسی اور خدارسی کی راہیں نظر نہیں آتی ہیں اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے اور محض اپنے فضل و کرم سے اس نے مجھ کو مبعوث کیا ہے تا میں اُن لوگوں کو جو اللہ تعالیٰ سے غافل اور بیجبر ہیں اس کی اطلاع دوں اور نہ صرف اطلاع بلکہ جو صدق اور صبر اور وفاداری کے ساتھ اس طرف آئیں انہیں خدا تعالیٰ کو دکھلا دوں۔اس بناء پر اللہ تعالیٰ نے مجھے مخاطب کیا اور فرمایا۔اَنْتَ مِنى وانا منك 66 ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 7-8) فرماتے ہیں کہ ” توحید کی ایک قسم یہ بھی ہے کہ خدا تعالیٰ کی محبت میں اپنے نفس کے اغراض کو بھی