خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 289 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 289

خطبات مسرور جلد 12 289 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014ء بھی جو لوگ ہیں ان کی بہت بڑی اکثریت پیروں فقیروں کو اپنا خدا بنا بیٹھے ہیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحه 566 خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1936ء) کہا تو احمد یوں کو جاتا ہے کہ نعوذ باللہ آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین کر کے اسلام سے خارج ہو گئے ہیں لیکن حقیقت میں یہ لوگ ہیں جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو نہیں پہچانا اور نتیجہ توحید سے بھی دور ہیں۔اس زمانے میں اس توحید کا حقیقی اور اک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حاصل ہوا ہے اور یہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں محو ہونے کی وجہ سے آپ کو ملا ہے۔جن کو دنیا کا فرکہتی ہے وہی توحید کے حقیقی علمبردار ہیں۔آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں محو ہوئے تو آپ کو نظر آ گیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام وفات پاگئے ہیں اور ان کو زندہ ماننا شرک ہے۔آپ سے پہلے لاکھوں ایسے عالم اور فقیہ تھے جو حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف خدائی صفات منسوب کرتے تھے مثلاً یہ کہ وہ اب تک زندہ آسمان پر بیٹھے ہیں ، وہ مردے زندہ کیا کرتے تھے ، ان کو غیب کا علم تھا وغیرہ وغیرہ لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وجہ سے آج ہم بلکہ ہر احمدی بچہ عقلی اور نقلی دلائل سے اس عقیدے پر قائم رہنا گوارا نہیں کرتا۔اسی طرح اور بہت سی باتیں ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں محو ہو کر ، آپ سے نور لے کر ہمیں بتا ئیں اور شرک کو ہم سے دور کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہی اس زمانے کے لوگوں کو لا إلهَ إِلَّا اللہ کا جلوہ دکھایا اور یہی ایک چیز ہے جو اسلام کا لب لباب ہے اور جس کا ہر کامل موحد میں پایا جانا ضروری ہے۔باقی تو سب تفصیلات ہیں جو مختلف آدمیوں کے لئے مختلف شکلوں میں بدلتی رہتی ہیں جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو بڑی نیکی ماں باپ کی خدمت بتایا، کسی کو بڑی نیکی جہاد فی سبیل اللہ بتایا، کسی کو بڑی نیکی تہجد کی ادائیگی بتایا۔پس ہر ایک کو اس کی بنیادی کمزوری دور کرنے کے لئے توجہ دلائی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ باقی نیکیاں بجالانے کی ضرورت نہیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحه 566 تا 567 خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1936ء) پس یا درکھنا چاہئے کہ قرآن کریم کے تمام احکام اپنی اپنی جگہ پر بہت عمدہ اور مفید ہیں لیکن لا إله إلا اللہ سب پر حاوی ہے۔پس یہ اصل ماٹو ہے جسے ہمیں ہر وقت سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔توحید کی حقیقت اور اس کے قیام پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔تو حیدصرف اس بات کا نام نہیں کہ انسان بت پرستی نہ کرے یا کسی انسان کو خدا تعالیٰ کے مقابل پر زندہ نہ مانے یا کسی کو خدا کا شریک نہ ٹھہرائے بلکہ دنیا کے ہر کام میں توحید کا تعلق ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سونے کے وقت اور وضو