خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 262 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 262

خطبات مسرور جلد 12 262 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اپریل 2014ء ہوں۔محمود صاحب نے اسے سمجھایا تو وہ اور زیادہ غصہ میں آ گیا کہ میں پھر خلیفہ وقت کو آپ کی رپورٹ کروں گا۔خیر جب بات ختم ہوئی تو بڑے افسوس سے کہنے لگے کہ یہ لوگ غلطیاں خود کرتے ہیں اور پھر خلیفہ وقت کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔یہ تو جیسا کہ میں نے کہا کئی لوگوں نے کہا ہے کہ اس بات کی پرواہ نہیں کرتے تھے کہ غلطی کی وجہ سے خلیفہ وقت سے کیا سرزنش ہو گی۔جو حق تھا تمام معاملہ انصاف کے ساتھ پیش کر دیا کرتے تھے۔نوجوانوں کو سمجھاتے رہتے تھے کہ ہم تو مہرے ہیں۔یہ خدا کی جماعت ہے خود معاملات سنبھالتا چلا جا رہا ہے۔اگر تمہیں موقع مل رہا ہے تو موقع سے فائدہ اٹھاؤ۔ان کی جو جماعتی خدمات ہیں وہ زعامت ناصر ہوسٹل سے انہوں نے شروع کی تھیں۔پھر 77ء سے 79 ء تک مہتم مقامی مجلس خدام الاحمدیہ ربوہ رہے۔پھر سالانہ اجتماع 79ء کے موقع پر آپ کو صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی اعلیٰ ذمہ داری تفویض ہوئی۔80-1979ء سے اٹھاسی انانوے تک تقریباً دس سال صدر خدام الاحمد یہ رہے۔خدام الاحمدیہ کے آخری صدر تھے جو بین الاقوامی تھے جیسا کہ میں نے بتایا۔پھر اس کے بعد سے علیحدہ علیحدہ تنظیمیں ہو گئیں۔شعبہ اصلاح و ارشاد میں خدمت کی توفیق پائی۔خلافت رابعہ میں جب مرکزی شعبہ سمعی بصری کا قیام عمل میں آیا تو نومبر 1983ء میں اس کی نگرانی آپ ہی کے سپرد ہوئی۔84ء میں بطور وکیل سمعی بصری تحریک جدید میں خدمت کی توفیق پائی۔اس کے بعد یہ شعبہ بھی تحریک جدید میں ختم ہو گیا۔میرا خیال ہے کہ شاید ختم نہیں ہو گیا بلکہ ایم ٹی اے کے بعد اس نے کام نہیں کیا کیونکہ اس وقت یہ کیسٹ پہنچانے کے لئے شروع کیا گیا تھا۔پھر ایم ٹی اے نے یہ کام سنبھال لیا۔28 جون 1991 ء سے لے کر تادم آخر آسٹریلیا کے امیر کے طور پر ان کو خدمت کی توفیق ملی۔اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت کرے۔ان کے درجات بلند سے بلند تر کرتا چلا جائے۔یقیناً بے نفس اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ جماعت کی خدمت کرنے والے بزرگ تھے۔نہ اپنی صحت کی پرواہ کی نہ کسی روک کو جماعتی کام میں سامنے آنے دیا۔میرے گزشتہ دورہ آسٹریلیا کے دوران با وجود اس کے کہ انتہائی تکلیف میں تھے ہر کام کی نگرانی کرتے رہے۔میں جب جہاز سے باہر آیا ہوں تو یہ سامنے کھڑے تھے۔ان کی حالت دیکھ کر بڑی فکر پیدا ہوئی۔کمر کی ان کو شدید تکلیف تھی۔ان کی ریڑھ کی جو ہڈی تھی وہ کافی خراب ہو چکی تھی۔ڈاکٹروں کے مطابق تو ایسے مریض کو آرام کرنا چاہئے لیکن انہوں نے آرام نہیں کیا کہ خلیفہ وقت کا دورہ ہے تو میں کس طرح آرام سے بیٹھ سکتا ہوں۔ائیر پورٹ سے باہر آ کے