خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 226 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 226

خطبات مسرور جلد 12 226 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء بہر حال میں قادیان میں اس بات کی تحقیقات کے واسطے ٹھہرا رہا تا کہ میں بھی کوئی اس قسم کی تائید الہی کا وقت بچشم خود ملاحظہ کروں۔چنانچہ خطبہ الہامیہ کے نزول کا وقت آ گیا اور میں نے اپنی آنکھوں سے اس الہامی اور معجزانہ کلام کے نزول کو دیکھا اور خود کانوں سے سنا کہ بلا امداد غیرے کس طرح وہ انسان روز روشن میں تمام لوگوں کے سامنے ایسا فصیح و بلیغ کلام سنا رہا ہے۔لہذا میں نے اس خطبہ کو سننے کے بعد شرح صدر سے بیعت کر لی۔“ ( اصحاب احمد جلد ہفتم صفحہ 188 روایت حضرت مولوی محمدعبداللہ صاحب بوتالوی مطبوعہ ربوہ) ایک دوست مکرم حاجی عبد الکریم صاحب فوجی ملازمت کے سلسلے میں مصر گئے۔(شاید 1940ء سے کچھ پہلے کا کوئی وقت ہے۔وہاں انہوں نے تبلیغ کا کام جاری رکھا اور ایک دوست علی حسن صاحب احمدی ہو گئے۔ان کو لے کر حاجی صاحب مختلف مصری عرب احباب کے پاس جاتے اور تبلیغ کرتے تھے۔ان میں سے ایک دوست محکمہ تار میں کلرک تھے۔کئی روز ان سے خیالات کا تبادلہ ہوتا رہا۔وہ تمام مسائل میں ان کے ساتھ متفق ہو گئے مگر امتی نبی ماننے پر تیار نہ تھے ( یہ بات ماننے پر تیار نہ تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام امتی نبی ہیں ) انہوں نے اس کلرک کو ” الخطبة الالهامية‘ دیا اور پھر کئی دن اس کے پاس نہ گئے۔ایک دن اس دوست کا خط آیا جس میں اس نے حاجی صاحب کو کھانے پر بلایا تھا۔وہاں پہنچنے پر اس نے کہا۔آپ میری بیعت کا خط لکھ دیں۔حاجی صاحب نے پوچھا کہ کیا ختم نبوت کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔اس پر اس دوست نے کہا کہ میں نے الازھر یو نیورسٹی کے ایک بڑے عالم کو رات کے کھانے پر بلایا تھا اور اسے بتایا کہ اس طرح مجھے بعض ہندوستانیوں نے تبلیغ کی ہے اور کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں اور آنے والا عیسی امت محمدیہ کا ہی ایک فرد ہے جو مسیح و مہدی ہو کر آئے گا اور اس کے دعوے دار حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ہیں۔مجھے ان لوگوں کے تمام دلائل سے اتفاق ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ مرزا صاحب امتی نبی ہیں اور یہ وہ بات ہے جس کو میں ماننے کے لئے تیار نہیں۔چونکہ آپ عالم دین ہیں آپ مجھے بتائیں کہ کیا میرا موقف درست ہے یا نہیں ؟ اس ازھری عالم نے“ ازھر یونیورسٹی کے عالم نے جواب دیا کہ میں نے مرزا صاحب کا لٹریچر پڑھا ہے اور بعض احمدیوں سے بھی ملا ہوں اور تبادلہ خیالات کیا ہے۔جس قسم کی نبوت کا مرزا صاحب نے دعویٰ کیا ہے اگر اس قسم کے ہزار بھی نبی آجا ئیں تو ختم نبوت نہیں ٹولی یہ تسلیم کیا انہوں نے، کہتے ہیں ) اس پر میں نے انہیں کہا کہ دیکھواب میں احمد یہ جماعت میں داخل ہو جاؤں گا اور قیامت والے دن تم اس کے ذمہ دار ہو گے۔ازھری عالم کہنے