خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 16 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 16

خطبات مسرور جلد 12 16 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 جنوری 2014ء اُس کے بعد بڑی جماعتوں میں فی کس ادائیگی کے مطابق پہلے تو مڈل ایسٹ کی ایک جماعت ہے۔پھر امریکہ ہے۔پھر سوئٹزرلینڈ ہے۔امریکہ کا چندہ 83 پاؤنڈ فی کس ہے۔نمبر ایک کا 93 پاؤنڈ فی کس ہے۔سوئٹزرلینڈ کا 61 پاؤنڈ ہے۔بیلجیم کا 47 پاؤنڈ۔یو۔کے کا 45 پاؤنڈ۔تعداد کے لحاظ سے لگتا ہے ان میں اضافہ ہوا ہے۔اسی لئے ان کا یہ چندہ بڑھ گیا۔آسٹریلیا 39 پاؤنڈ۔فرانس 38 پاؤنڈ۔کینیڈا 32 پاؤنڈ۔جاپان 30 پاؤنڈ۔سنگا پور، جرمنی اور ناروے 29 پاؤنڈ۔شاملین کی تعداد بھی دس لاکھ چوالیس ہزار سات سو میں ہے۔اس تعداد میں زیادہ تر افریقہ کے نومبائعین اور بچے شامل ہوئے ہیں۔لیکن آئندہ سے افریقہ والے بھی یہ نوٹ کریں کہ جنہوں نے چندے دیئے ہیں، چاہے کوئی دس پینس دینے والا ہی ہو وہ اپنی فہرستیں بھجوا یا کریں تا کہ ایک دفعہ پتہ لگے کہ تعداد کے لحاظ سے کس کس جماعت کا کتنا ہے۔شاملین کی تعداد میں اضافے کے اعتبار سے بورکینا فاسو، بینن ، سیرالیون ، گیمبیا، نائیجر ، آئیوری کوسٹ ، تنزانیہ کی جماعتیں زیادہ آگے ہیں۔مجموعی وصولی کے لحاظ سے نائیجر یا سب سے آگے ہے، پھر گھانا ہے، پھر ماریشس ہے۔پاکستان میں پوزیشن کے لحاظ سے جو پہلی تین جماعتیں جو ہیں ان میں اوّل لا ہور ہے۔پھر دوئم ربوہ ہے۔سوم کراچی ہے۔چندہ بالغان میں اضلاع کی پوزیشن جو ہے اُس میں سیالکوٹ نمبر ایک ہے، پھر راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان ، نارووال اور حیدر آباد۔دفتر اطفال میں تین بڑی جماعتیں جو ہیں ان میں اول لاہور ہے، دوم کراچی ہے، سوم ربوہ ہے اور اطفال میں اضلاع کی پوزیشن کے لحاظ سے سیالکوٹ نمبر ایک ہے، پھر راولپنڈی ہے، مردوں میں بھی اور بچوں میں بھی مطلب بالغان میں بھی اور بچوں میں بھی سیالکوٹ نمبر ایک ہی ہے۔اور پھر راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات ، نارووال، ملتان، ننکانہ صاحب۔مجموعی وصولی کے لحاظ سے برطانیہ کی دس بڑی جماعتیں برمنگھم ویسٹ ہے جلنگھم ہے، رینز پارک ہے، مسجد فضل ہے، ووسٹر پارک ہے، ہونسلو نارتھ ، پھر ومبلڈن ہے، بریڈ فورڈ ساؤتھ ہے، باہم ہے، پھر نیو مولڈن ہے۔اور ریجن کے لحاظ سے پہلا نمبر مڈل سیکس۔پھر ساؤتھ لندن، پھر مڈلینڈ اور نارتھ ایسٹ ہے۔مجموعی وصولی کے لحاظ سے چھوٹی جماعتیں سپن ویلی، برا ملے اینڈ ایملوشم، ڈیون اینڈ کارنوال اور نارتھ ہیمپٹن ہیں۔