خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 17
خطبات مسرور جلد 12 17 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 جنوری 2014ء ( وصولی کے لحاظ سے ) امریکہ کی دس جماعتیں۔لاس اینجلس ان لینڈ امپائر سلیکون ویلی، ڈیٹرائٹ ، سیاٹل، لاس اینجلس ایسٹ ،سینٹرل جرسی ، سلور سپرنگ،سینٹرل ورجینیا، ڈیلس اور بوسٹن ہیں۔(وصولی کے لحاظ سے ) جرمنی کی پانچ لوکل امارات میں ہمبرگ نمبر ایک پھر فرینکفرٹ، گر اس گرا ؤ ، ڈامسٹڈ اور ویز بادن۔وصولی کے لحاظ سے جرمنی کی دس جماعتیں رونڈر مارک پہلی، پھر نیدا، پھر فیڈ برگ، مائنز ، فولڈا، نوکس ، راؤن ہیم سیوڈ کوبلنز ، ہنوفر اور کولون ہیں۔وصولی کے لحاظ سے ) کینیڈا کی بڑی جماعتیں کیلگری، پیس ولیج ، وان اور وینکوور جبکہ کینیڈا کی چھوٹی جماعتیں۔ایڈمنٹن۔ڈرہم۔آٹوا۔سکاٹون ساؤتھ اور ملٹن ہیں۔مجموعی وصولی کے لحاظ سے بھارت کے صوبہ جات میں نمبر ایک کیرالہ۔پھر جموں کشمیر پھر آندھرا پردیش، تامل ناڈو، ویسٹ بنگال، اڑیسہ، کرناٹک، قادیان پنجاب،مہاراشٹرا، دہلی، اتر پردیش۔وصولی کے لحاظ سے انڈیا کی پہلی جماعتیں کیرولائی، کالی کٹ، کینا نور ٹاؤن، حیدر آباد، قادیان، کولکتہ ، چنائی، پینگا ڈی ، بنگلور، رشی نگر، پر تھا پر یم میتھو تم اور کیرنگ ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب قربانی کرنے والوں کو بے انتہا نوازے۔نمازوں کے بعد ایک جنازہ بھی میں پڑھاؤں گا۔یہ کرم یوسف لطیف صاحب بوسٹن امریکہ کا ہے۔23/ستمبر 2013ء کو یہ 93 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یہ 1920ء میں پیدا ہوئے تھے۔19اکتوبر 1920 ء کو ٹینیسی کی اسٹیٹ میں پیدا ہوئے تھے۔آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کتب پڑھنے کے بعد 1948ء میں بیعت کی توفیق ملی۔افریقن امریکن احمدی تھے۔ان کا شمار ابتدائی افریقن امریکن احمد یوں میں ہوتا ہے۔اکثر کہا کرتے تھے کہ اس وقت میرا فرض بنتا تھا کہ میں بیعت کروں۔اگر نہ کرتا تو میں خدا تعالیٰ اور سچائی سے اپنا منہ موڑنے والا ہوتا۔آپ نے ایجوکیشن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔مختلف یونیورسٹیوں میں بطور پروفیسر پڑھاتے رہے۔مختلف کتب کے مصنف بھی تھے جن میں آپ کی اپنی سوانح بھی شامل ہے۔ان کی قد آور شخصیت کی وجہ سے ان کی وفات کی خبر یکدم امریکہ اور ساری دنیا میں پھیل گئی اور امریکہ کے تمام بڑے بڑے اخبارات میں شائع ہوئی۔صدر کلنٹن نے جب انہیں وائٹ ہاؤس میں دعوت پر بلایا تھا تو وہاں اگر چہ یہ پاکستانی نہیں تھے اور افریقن امریکن تھے لیکن شلوار قمیض