خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 15
خطبات مسرور جلد 12 15 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 جنوری 2014ء چوراسی ہزار پاؤنڈ کی مالی قربانی جماعت نے پیش کی اور یہ گزشتہ سال کے مقابلے پر چار لاکھ چھیاسٹھ ہزار پاؤنڈ زیادہ تھی۔اور اس سال برطانیہ کی پوزیشن نمبر ایک ہے۔اس دفعہ برطانیہ کی پوزیشن نمبر ایک سے مراد یہ ہے کہ پہلے میں پاکستان کی بات کیا کرتا تھا اور پاکستان کو نکال کے پوزیشنیں بتایا کرتا تھا۔اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے برطانیہ کی پوزیشن پاکستان سے اوپر ہے اور پاکستان کو نکال کے جو یہ مقابلہ ہوتا تھا اب اس لحاظ سے برطانیہ نمبر ایک آ گیا۔پھر پاکستان نمبر دو، پھر امریکہ پھر جرمنی پھر کینیڈا پھر ہندوستان پھر آسٹریلیا پھر انڈونیشیا پھر مڈل ایسٹ کی ایک جماعت ہے اور پھر بیلجیم۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے برطانیہ نے اس سال جو وصولی کی ہے وہ نمایاں اضافے کے ساتھ ہے۔اللہ تعالیٰ تمام چندہ دینے والوں کے اموال ونفوس میں بے انتہا برکت ڈالے۔امریکہ اور جرمنی تو اس سے اب بہت پیچھے ہیں۔ان کو بہت کوشش کرنی پڑے گی اگر انہوں نے آگے نکلنا ہے۔اور ان کو بھی اس کو maintain رکھنے کے لئے بڑی کوشش کرنی پڑے گی کیونکہ جو چھلانگ لگائی ہے، لگتا ہے بہت اونچی چھلانگ لگا دی ہے۔بعض لوگ شاید مجھے مشورہ دیں کہ ایک دفعہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے زمانے میں بھی پاکستان شاید چندہ تحریک جدید میں نمبر دو پر آیا تھا تو انہوں نے باہر والوں کو تحریک کی تھی کہ آپ کے جو عزیز رشتہ دار ہیں آپ اُن کو جو رقم بھیجتے ہیں وہ زائد دے دیں اور چندے کے لئے بھی بھیج دیا کریں۔اس لئے شاید مجھے یہ مشورہ آئے کہ آپ بھی اس طرح کریں تا کہ پاکستان کا نمبر قائم رہے۔میں یہ نہیں کہوں گا۔جو نمبر جس کو اللہ تعالیٰ نے دے دیا وہی قائم رہے۔اب کوشش ہے اپنی کہ کون کون کس طرح کوشش کرتا ہے۔لیکن اس لحاظ سے پاکستان کا یہ نمبر بھی بہر حال اُن کا ایک مقام ہے کہ ایک تو وہاں کی کرنسی وہاں کے حالات کی وجہ سے انتہائی devalue ہو چکی ہے اور اُس کے باوجود انہوں نے بڑی قربانی دی ہے۔اس کے علاوہ عمومی طور پر جو پاکستان کے حالات ہیں کہ کاروبار ختم ہو چکے ہیں۔پھر پاکستان میں جو احمدی ہیں ، اُن کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، اُن کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔اس کے باوجود قربانیوں میں ان کا بڑا نمایاں کردار ہے۔اللہ تعالیٰ اُن کے اموال ونفوس میں برکت ڈالے۔اُن کی مشکلات کو دور فرمائے۔اُن کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے۔ذراسی بھی آسانیاں پیدا ہو گئیں تو جس جذبے کے تحت پاکستان کے احمدی چندہ دیتے ہیں کوئی بعید نہیں کہ وہ خود ہی اگلے سال بغیر کسی بیرونی امداد کے آگے نکل جائیں۔لیکن بہر حال برطانیہ نے بھی جو چھلانگ لگائی ہے اللہ تعالیٰ اس کو یہ اعزاز مبارک کرے اور سیکرٹری صاحب وقف جدید اور امیر صاحب کو اب زیادہ دعاؤں اور کوشش کرنے کی ضرورت ہوگی۔