خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 189
خطبات مسرور جلد 12 189 وہ اپنے اصلی بدن پر آیا اور تندرست ہو گیا اور زندہ موجود ہے۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 مارچ 2014ء (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 229-230) پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرماتے ہیں کہ : بشیر احمد میر الڑکا ( یہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی بات ہے ) آنکھوں کی بیماری سے ایسا بیمار ہو گیا تھا کہ کوئی دوا فائدہ نہیں کر سکتی تھی اور بینائی جاتے رہنے کا اندیشہ تھا۔جب شدت مرض انتہا تک پہنچ گئی تب میں نے دعا کی تو الہام ہوا۔برق طفلی بشیر۔یعنی میرالڑ کا بشیر دیکھنے لگا۔تب اسی دن یا دوسرے دن وہ شفایاب ہو گیا۔یہ واقعہ بھی قریباً سو آدمی کو معلوم ہوگا۔“ (حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 240) پھر مخالفین کے ہلاک ہونے کے نشانات ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: اکہترواں نشان جو کتاب ستر الخلافہ کے صفحہ 62 میں میں نے لکھا ہے یہ ہے کہ مخالفوں پر طاعون پڑنے کے لئے میں نے دعا کی تھی یعنی ایسے مخالف جن کی قسمت میں ہدایت نہیں۔سو اس دعا سے کئی سال بعد اس ملک میں طاعون کا غلبہ ہوا اور بعض سخت مخالف اس دنیا سے گذر گئے اور وہ دعائی تھی وَخُذْرَب مَنْ عَادَى الصلاح و مفسدا ونَزِّلُ عليه الرَّجْزَ حقًا ودَمْرِ کہ اے میرے خدا جو شخص نیک راہ اور نیک کام کا دشمن ہے اور فساد کرتا ہے اس کو پکڑا اور اس پر طاعون کا عذاب نازل کر اور اس کو ہلاک کر دے۔وفَرّج گروبی یا کریمی و تخنی وَمَزْقُ خَصِيمِي يَا الهى وعَفْرِ اور میری بیقراریاں دور کر اور مجھے غموں سے نجات دے اے میرے کریم۔اور میرے دشمن کو ٹکڑے ٹکڑے کر اور خاک میں ملا دے۔اور پھر کتاب اعجاز احمدی میں یہ پیشگوئی تھی۔اذا ما غضبنا غاضب اللہ صائِلاً على معتد يؤذى وبالسوء يجهر جب ہم غضبناک ہوں تو خدا اس شخص پر غضب کرتا ہے جو حد سے بڑھ جاتا ہے اور کھلی کھلی بدی پر آمادہ ہوتا ہے و يأتي زمان كاسر كل ظالم وهل يهلكن اليوم الا المدمر اور وہ زمانہ آرہا ہے کہ ہر ایک ظالم کو توڑے گا اور وہی ہلاک ہونگے جو اپنے گناہوں کے باعث