خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 166 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 166

خطبات مسرور جلد 12 166 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 مارچ 2014 ء ہے تائیں ان لوگوں کو جو اللہ تعالیٰ سے غافل اور بیخبر ہیں اس کی اطلاع دوں اور نہ صرف اطلاع بلکہ جو صدق اور صبر اور وفاداری کے ساتھ اس طرف آئیں انہیں خدا تعالیٰ کو دکھلا دوں“۔( جو سچائی اور صبر اور وفاداری کے ساتھ اس طرف آئیں وہ آپ کو ماننے کے بعد خدا تعالیٰ کو بھی دیکھ لیں۔پھر فرمایا کہ: اس بناء پر اللہ تعالیٰ نے مجھے مخاطب کیا اور فرمایا : انت منی و انا منك ، یعنی تو مجھ سے ہے یا مجھ سے ظاہر کیا گیا ہے اور میں تجھ سے۔( ملفوظات جلد 5 صفحہ 7-8 پس یہ وہ مقصد ہے جس کے لئے آپ مبعوث ہوئے تھے کہ خدا تعالیٰ کی ایسی معرفت ہم میں پیدا فرمائیں گویا ہم خدا تعالیٰ کو دیکھتے ہیں اور اپنے ہر فعل کو خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کے خوف کو سامنے رکھتے ہوئے بجالائیں۔ایسی معرفت الہی ہم میں پیدا ہو جائے جو ہمارے تمام گناہوں کو جلا دے اور ہم آپ کے بعثت کے مقصد کو پورا کرنے والے بہنیں اللہ تعالیٰ ہمیں ان تمام باتوں پر عمل کرنے کی اور اس روح کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہاں نمازوں کے بعد ایک جنازہ بھی ہوگا۔حاضر جنازہ ہے۔میں نیچے جا کر جنازہ ادا کروں گا۔احباب یہیں مسجد میں رہیں گے۔یہیں میرے پیچھے ادا کریں۔مکرم عبدالسبحان منان دین صاحب کا جنازہ ہے جو عبدالمنان دین صاحب کے بیٹے تھے۔72 سال کی عمر میں کل وفات پاگئے ہیں۔انا للہ وانا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔انگلستان میں آنے والے ابتدائی لوگوں میں سے تھے۔1945ء میں یہاں آئے تھے۔جلسہ سالانہ میں تیس سال تک شعبہ امانت میں کافی خدمات دیتے رہے ہیں۔پرانے لوگوں میں سے تھے۔نصیر دین صاحب کے یہ چچازاد ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا نماز جنازہ جمعہ کے بعد ادا ہوگی۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 4 اپریل 2014ء تا 10 را پریل 2014 ، جلد 21 شماره 14 صفحہ 0805)