خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 153 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 153

خطبات مسرور جلد 12 153 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 مارچ 2014ء سیر یا کے حالات کے بارے میں بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ وہاں بھی احمدیوں کو محفوظ رکھے۔گزشتہ دنوں پھر ایک احمدی کو بلا وجہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔اللہ تعالیٰ سب احمدیوں کی حفاظت فرمائے۔اور عمومی طور پر دنیا کے لئے بھی دعا کریں۔جو حالات اب پیدا ہورہے ہیں لگتا ہے کہ یہ جنگ کی طرف بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔بعض بڑی حکومتیں اس بات کو سمجھ نہیں رہیں کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو کیا خوفناک صورت حال پیدا ہونے والی ہے۔دنیا بالکل تباہی کے کنارے پر کھڑی ہے۔ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کے لئے بہت زیادہ دعائیں کریں۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 / مارچ 2014 ء تا 103 پریل 2014 ، جلد 21 شماره 13 صفحه 05 تا09)