خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 150
خطبات مسرور جلد 12 150 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 مارچ 2014ء احمدیہ نے بڑے واشگاف الفاظ میں یہ ثابت کیا ہے کہ اسلام اور قرآن کی تعلیمات تشدد کی بجائے امن کے قیام پر زور دیتی ہیں۔“ پھر Greek Orthodox Patriarch of Antioch سے تعلق رکھنے والے Father Ethelwine نے کہا کہ میں نے احمد یہ مسلم جماعت کے مختلف فنکشنز میں شمولیت کی ہے۔امام جماعت کی شخصیت اور ان کے پیغام کو دل سے سراہتا ہوں۔ہمیشہ کی طرح اس کا نفرنس کی بہترین تقریر جماعت کے خلیفہ کی تھی۔یقیناً مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اکٹھا کر دینا اور ان سے ان کے مذہب کی بات سننا ایک بہت ہی جرات مندانہ اور قابل قدر اقدام ہے۔یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔“ آئرلینڈ سے ایک صاحب آئے ہوئے تھے ، وہ کہتے ہیں کہ ”میں اس کا نفرنس میں شامل ہوا اور یہاں پر جو پیغام مجھے ملا ہے اس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔میں احمدیوں سے یہ کہوں گا کہ آج کل دنیا میں پبلسٹی کے بغیر اپنے پیغام کو پھیلانا بہت مشکل ہے۔جماعت احمد یہ اس قدر کام کر رہی ہے لیکن مجھے خوشی ہو گی اگر آپ لوگ اپنے کاموں کی تشہیر بہتر طور پر کر سکیں کیونکہ آپ لوگوں کے بارے میں دنیا میں مٹھی بھر لوگ ہی معلومات رکھتے ہیں۔“ جہانگیر سارو صاحب جو یوروپین کونسل آف ریلیجیس لیڈرز سے تعلق رکھتے ہیں کہتے ہیں کہ میں مذہب از رتشتی ہوں۔میں اس تقریب سے بہت متاثر ہوا ہوں۔سب مقررین نے بہت اچھی تقاریر کیں لیکن آخر میں امام جماعت کا خطاب تو بہت ہی بھر پور تھا۔“ پھر رابن ہستی جو مذہبی تعلیمات کے استاد ہیں کہتے ہیں کہ اس قدر روحانیت سے پر یہ تقریب ہو گی مجھے نہیں معلوم تھا۔میں نے بہت سارے مذاہب کے پیغامات سنے اور میں یقینا گھر جا کر ان باتوں پر غور کروں گا۔میں امید کرتا ہوں کہ امام جماعت احمدیہ کے لیکچر کا متن جلد شائع کیا جائے گا۔“ پھر Reverend Canon Dr۔Anthony Cane ، ان کا بھی کسی کیتھیڈرل سے تعلق ہے، کہتے ہیں : ” کچھ عرصہ پہلے لوگ یہ سمجھنے لگ گئے تھے کہ ہمیں مذہب کی ضرورت نہیں۔میرا خیال ہے کہ یہ بات حتمی طور پر ثابت ہو چکی ہے کہ یہ بات سراسر بے بنیاد ہے۔“ پھر سنجیم کی یونیورسٹی آف Antwerpen سے Dr Lydia جو اپنے ایک colleague کے ساتھ آئی تھیں۔یہاں سے دو پروفیسر ڈاکٹر شامل ہوئے تھے ، ان دونوں نے کہا کہ اسلام اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی تعلیمات کے حوالہ سے امام جماعت احمدیہ کے خطاب سے وہ بے حد متاثر