خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 149 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 149

خطبات مسرور جلد 12 149 خطبه جمعه فرموده مورخه 07 مارچ 2014 ء فلاح و بہبود کے لئے خدمات کرتی چلی جا رہی ہے اور یہ بات امام جماعت احمدیہ نے اپنی تقریر میں بھی کی۔ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم احمد یہ کمیونٹی کے ساتھ ان کے کاموں میں تعاون کرتے ہیں۔اور ہمیں اس بات پر بھی خوشی ہے کہ احمدیوں کو اس ملک میں مکمل آزادی حاصل ہے۔“ پھر Kay Carter جو انگلستان کی پارلیمنٹ کے آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ (APPG) آن انٹرنیشنل فریڈم آف ریلیجن کے ممبر ہیں۔کہتے ہیں کہ امام جماعت احمدیہ نے جو کہا کہ تمام مذاہب میں بنیادی بات ایک ہی نظر آتی ہے یعنی محبت، رواداری اور امن۔در حقیقت میڈیا میں مذہب کو ایک ایسی چیز بنا کر پیش کیا گیا ہے جو انسانوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کا جواز پیدا کر رہا ہے، لیکن جیسا کہ آج کی اس محفل میں ہم نے دیکھا کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔“ پھر یہی چیف رہائی جو تھے اُن کا دوبارہ ایک پیغام ( آیا) تھا کہ امام جماعت احمدیہ کا پیغام امن اور ایک دوسرے کو سمجھنے کے متعلق ہے۔نیز یہ کہ دنیا کے تمام مذاہب کو ایک دوسرے سے تبادلہ خیالات کرنا چاہیے کیونکہ ہم سب آدم کی نسل ہیں اور خدا تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔“ کہتے ہیں کہ ”ہمیں ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے اور امن کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہیے ، نہ یہ کہ ہم ایک دوسرے سے لڑنے ، لگ جائیں بلکہ جس قدر ممکن ہو سکے ہمیں امن کے لیے کوشش کرنی ہے۔“ جیسا کہ پہلے بھی میں نے کہا ، یہ رہائی ہیں۔ان کو یہ چاہئے کہ یہ اسرائیل کی حکومت کو بھی اس بارے میں بتا ئیں۔پھر ایک کونسلر سنتوخ سنگھ صاحب کہتے ہیں کہ ”میرا خیال ہے کہ امام جماعت احمد یہ یہ بات ہمیں سمجھا رہے ہیں کہ تمام مذاہب میں بہت ساری تعلیمات مشترک ہیں۔تمام مذاہب عالم ہمیں انسانیت کا سبق سکھاتے ہیں۔ہمیں مل جل کر کام کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کا بھلا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔“ پھر ناروے سے ان کی ایک سیاسی پارٹی Christian Republic کے Billy Tranger ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ امام جماعت احمدیہ نے اپنے خطاب کے آخر میں ایک بہت ہی اہم پیغام دیا ہے کہ ہم سب کومل کر امن کے قیام کے لئے کام کرنا چاہیے۔اور میرا خیال ہے کہ یہی وہ امر ہے جس کی اس دنیا کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے۔اس پیغام کی ہمیں ناروے میں بھی بہت ضرورت ہے۔یونیورسٹی آف ایمسٹرڈم کے پروفیسر Prof۔Dr۔T۔Sunier نے کہا کہ ” امام جماعت