خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 143
خطبات مسرور جلد 12 143 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 مارچ 2014ء کرنے کی آزادی ہونی چاہئے۔نیز یہ کہ جب ہم آپس میں تبادلہ خیال کریں تو وہ برابری، انصاف اور انسانیت کی اقدار کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔میری یہ خواہش ہے کہ ہم سب اس مقصد کے حصول کے لئے اپنے پورے دل اور اپنی پوری جان سے کوشش کرنے والے بن جائیں۔اللہ کرے یہ بڑی طاقتیں بھی اس چیز کو سمجھنے والی ہوں۔وزیر اعظم برطانیہ کا پیغام یہاں کے اٹارنی جنرل رائٹ آنریبل ڈومینک گریو (۔Rt۔Hon Dominic Grieve) نے پڑھا تھا لیکن اس سے پہلے انہوں نے اپنی باتیں کی۔کہتے ہیں کہ پیغام پڑھنے سے پہلے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس کانفرنس کے اعتبار سے جگہ کا انتخاب بھی موزوں ترین ہے۔یہی وہ جگہ ہے جہاں سے انگریزوں میں بحیثیت ایک قوم کے وسعت نظری نے جنم لیا اور انہوں نے دنیا کی طرف نظریں اُٹھا کر دیکھنا شروع کیا۔آج ہم سب کا اس اجلاس کے لئے یہاں اکٹھا ہونا بھی اسی کا مرہونِ منت ہے۔آج کا جلسہ ایک منفرد نوعیت کا جلسہ ہے۔ایک عیسائی ہونے کے ناطے میرا یہ تجربہ ہے کہ ایسا شخص جو کسی بھی مذہب کا پیروکار ہو، ایک لا مذہب آدمی کی نسبت دوسرے مذہب کے ماننے والوں کے احساسات و جذبات کو بہتر طور پر سمجھ سکتا ہے۔اللہ کرے کہ ان کی یہ بات صحیح ہو۔سمجھنے والے ہوں۔پھر وزیر اعظم کا پیغام انہوں نے پڑھا کہ میں احمدیہ مسلم جماعت کو دنیا میں امن کے قیام کے لئے مختلف مذاہب کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔میں جماعت احمدیہ کی انگلستان میں بے مثال خدمتِ خلق کو سراہتا ہوں۔آپ لوگ ایک طرف ملک کے طول و عرض میں بین المذاہب کا نفرنسز کا انعقاد کرتے ہیں تو دوسری طرف حالیہ سیلاب کے حالات میں مصیبت زدہ لوگوں کی امداد کر رہے ہیں۔( اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدام الاحمدیہ نے اس میں بڑا کام کیا ہے ) پھر کہتے ہیں کہ جہاں تک مذاہب کے درمیان خوشگوار تعلقات پیدا کرنے کا سوال ہے تو آج کے دن منعقد ہونے والی یہ تقریب اس بات کی شہادت دے رہی ہے کہ آپ لوگ اپنے مشن میں کس قدر سنجیدہ ہیں کہ مختلف مذاہب کے لوگ مل بیٹھیں اور پوری دنیا امن کا گہوارہ بن جائے۔مجھے اس بات کی بے حد مسرت ہے کہ اس اجلاس میں حکومت برطانیہ کی نمائندگی بھی ہو رہی ہے۔ہم لوگ امام جماعت احمد یہ اور دیگر مذاہب کے نمائندگان اور دیگر مہمانان کے ساتھ مل کر اس بات پر غور کریں گے کہ مختلف ادیان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر کے کس طرح دنیا میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔پھر ملکہ جو چرچ آف انگلینڈ کی سر براہ ہیں ، اُن کے پرائیویٹ سیکرٹری نے لکھا کہ ملکہ