خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 142 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 142

خطبات مسرور جلد 12 142 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 مارچ 2014ء یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ دنیا بھر کے مذاہب مل بیٹھ کر متحد ہو کر بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف قدم بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔اس کا نفرنس میں شمولیت میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔امریکہ کی کمیشن آن انٹرنیشنل ریجس فریڈم (USCIRF) کی وائس چیئر مین ، ڈاکٹر کیٹرینا ہیں۔ان کا جماعت سے بڑا پرانا تعلق ہے۔یہ کہتی ہیں کہ آج آپ کے ساتھ شامل ہونے کا جو موقع مجھے مل رہا ہے، اس پر میں بہت خوشی اور اعزاز محسوس کر رہی ہوں۔اور آپ کی جماعت کے برطانیہ میں قیام پر سوسال پورے ہونے کے موقع پر آج کی تقریب میں حاضر ہوں۔( یہ امریکہ سے خاص طور پر اس مقصد کے لئے آئی تھیں ) کہتی ہیں آج کی تقریب باہمی رواداری اور مذہبی آزادی کی اعلیٰ قدروں کی پہچان کے لئے منعقد کی گئی ہے۔اور یہ اوصاف ہی دراصل آپ کی جماعت کے بنیادی اصول ہیں۔آپ لوگ یعنی جماعت احمد یہ اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں کہ مذہب کا امن، باہمی افہام و تفہیم اور آزادی سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔گزشتہ صدی کو جب ہم دیکھتے ہیں تو ایک بہت خوبصورت نظارہ نظر آتا ہے جس میں کچھ ایسی ہستیاں دکھائی دیتی ہیں جو نیکی اور پاکیزگی کی شمعیں روشن کر کے اندھیروں کو دور کرنے کی جدو جہد میں لگے رہے۔پھر انہوں نے دوسروں کی کچھ مثالیں دی ہیں۔لیکن بہر حال پھر آخر میں وہ کہتی ہیں کہ بیسویں صدی میں ہم آپ کی جماعت کو دیکھتے ہیں کہ کس طرح آپ تمام دنیا میں لوگوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اُٹھارہے ہیں۔یہاں یہ غلطی پر ہیں۔اصل میں تو یہ انیسویں صدی سے ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کے وقت تھی۔اُس وقت سے ہی جماعت احمد یہ ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے اور یہ سب کچھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کے مطابق ہے۔ان کو یہاں بیسویں صدی نہیں بلکہ انیسویں صدی، کہنا چاہئے تھا۔بہر حال کہتی ہیں کہ بیسویں صدی میں ہم آپ کی جماعت کو دیکھتے ہیں کہ کس طرح آپ تمام دنیا میں لوگوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اُٹھا رہے ہیں۔ہم آپ کی طرح رواداری اور انصاف کے علمبردار ہیں۔اور آپ کی طرح ہم بھی اس معاشرے کا قیام چاہتے ہیں جہاں مختلف عقائد رکھنے والے تمام لوگ مل جل کر رہیں۔ایک دوسرے کی باتیں سنیں اور ہم ایک دوسرے کی بات اس وقت تک نہیں سن سکتے جب تک ہم ایک دوسرے کے لئے عزت و احترام کے جذبات نہ رکھتے ہوں۔میں اس بات کی قدر کرتی ہوں کہ جماعت احمد یہ باہمی رواداری کا سبق دیتی ہے۔ہم سب کو اپنے عقائد پر عمل