خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 140 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 140

خطبات مسرور جلد 12 140 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 مارچ 2014ء کے ساتھ عالمی مذہبی برادری کو اکٹھا کیا جا سکے تاکہ آپس میں مفاہمت ہو اور یگانگت کی فضا پیدا ہواور دنیا میں امن کا قیام ممکن ہو سکے۔کہتے ہیں کہ جماعت احمدیہ مسلمہ کی طرف سے برطانیہ میں 11 فروری 2014ء کو منعقد ہونے والی مذہبی عالمی کانفرنس کو منعقد کرنے کے جرات مندانہ اقدام کو سراہتا ہوں۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اس قسم کے جلسے بہت دُور رس نتائج کے حامل ہوتے ہیں۔بہر حال اکثر مقررین نے ایسی باتیں کی ہیں جن کی اس وقت زمانے کو ضرورت ہے۔پھر دروزی کمیونٹی کے روحانی پیشوا شیخ موفق صاحب کہتے ہیں کہ ہم ایک ایسی قوم ہیں جن کے ارض مقدس میں بسنے والے تمام مذاہب کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔یہ کمیونٹی زیادہ تر فلسطین اور اسرائیل وغیرہ کے علاقے میں ہے، ویسے شام میں بھی ہے) کہتے ہیں کہ ارضِ مقدس وہ سرزمین ہے جہاں بہت سے مذاہب نے جنم لیا اور وہیں سے بہت سے انبیاء کا روحانی سفر شروع ہوا۔پھر کہتے ہیں کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ہم نے تمہیں نر اور مادہ سے پیدا کیا اور پھر قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا تا کہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔بلاشبہ اللہ کے نزدیک تم میں سب سے بہتر اور معزز وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔یقینا اللہ دائی علم رکھنے والا اور ہمیشہ باخبر ہے۔یہ سورۃ الحجرات آیت 14 ہے جو انہوں نے پڑھی۔اور کہتے ہیں کہ میں امام جماعت احمدیہ کا ممنون ہوں کہ انہوں نے اور اُن کی جماعت نے مجھے اس کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دی اور میں جماعت احمدیہ کے برطانیہ میں سوسال پورے ہونے کی خوشی میں منعقد کی جانے والی اس شاندار کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ہماری دروز کمیونٹی کے ارضِ مقدس میں جماعت احمدیہ کے ساتھ بہت دوستانہ مراسم ہیں۔ہمیں آپ کی طرف سے دعوت ملنے پر خوشی ہے۔آئیں ہم سب مل کر ظلم اور تشدد کی مذمت کریں اور محبت کے وہ بیج بوئیں جن سے صرف مشرق میں ہی نہیں بلکہ تمام عالم میں محبت کے چشمے پھوٹ پڑیں۔پھر کیتھولک چرچ کے بشپ کیمن مکڈونلڈ نے کہا کہ مجھے مذاہب عالم کی اس کا نفرنس میں شمولیت کر کے اور کیتھولک چرچ کی نمائندگی میں اپنی تقریر پیش کر کے انتہائی خوشی ہورہی ہے۔اس وقت دنیا کو اس قسم کے جلسوں کی شدید ضرورت ہے۔پھر اس کے بعد انہوں نے جناب کارڈینل پیٹر ٹرکسن جو پوپ کی کیبنٹ کے پریذیڈنٹ ہیں اور کونسل فار جسٹس پیس بھی ہیں، اُن کا پیغام پڑھ کر سنایا کہ میں خوشی محسوس کرتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کی برطانیہ میں صد سالہ قیام کے سلسلہ میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں آپ سے مخاطب ہوں۔اس