خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 718 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 718

خطبات مسرور جلد 11 718 انسان جو متقی ہے اور بد بخت ہے وہ جو لعنت کے نیچے آیا۔“ خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 دسمبر 2013ء ( ملفوظات جلد 2 صفحہ 177 - مطبوعہ ربوہ ) اللہ تعالیٰ ہم سب کو ، ہم میں سے ہر ایک کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس درد کو سمجھنے کی تو فیق دے۔اپنی اصلاح کی طرف توجہ کرنے کی توفیق دے اور یہ بات ہمیں یاد رکھنی چاہئے کہ میں نے جو باتیں کی ہیں یہ باتیں صرف جلسے میں شامل ہونے والوں کے لئے نہیں یا وہی صرف مخاطب نہیں ہیں بلکہ دنیا میں بسنے والا ہر احمدی اس کا مخاطب ہے۔یہاں میں اس بات کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ دنیا میں رہنے والا ہر احمدی ان دنوں میں جبکہ مسی محمدی کی بستی میں جلسے کی برکات کا فیض جاری ہے، خاص طور پر اپنے آپ کو بھی ذکر الہی اور خاص دعاؤں کی طرف متوجہ رکھے۔خاص طور پر یہاں قادیان والے جلسہ میں شامل ہونے والے اور دوسرے ممالک میں جو جلسے ہورہے ہیں وہ یہ دعائیں کریں۔دنیا میں ہر احمدی یہ دعا کرے کہ جہاں احمدی مشکلات میں گرفتار ہیں اور اس لئے گرفتار ہیں کہ انہوں نے مسیح محمدی کی بیعت کی ہے، اس زمانے کے امام کو مانا ہے۔اللہ تعالیٰ اُن تمام جگہوں پر ان کی پریشانیاں دور فرمائے۔خاص طور پر پاکستان ہے، انڈونیشیا ہے، شام ہے اور بعض دوسرے ممالک ہیں، ان جگہوں پر اللہ تعالیٰ احمدیوں کے لئے آسانی کے سامان مہیا فرمائے ، اُن کی آزادی کے سامان پیدا فرمائے۔اور یہ بہت اہم دعا ہے جو اخوت اور بھائی چارے کے اظہار کے لئے ضروری ہے۔اور اخوت اور بھائی چارے کے اظہار کا یہ تقاضا ہے کہ ہم ضرور یہ دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 17 جنوری 2014ء تا 23 جنوری 2014ء جلد 20 شماره 55 صفحہ 5 تا8 )