خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 685
خطبات مسرور جلد 11 685 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2013ء لیکن مسیح موعود کے زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مسیح موعود يَضَعُ الْحَرْبَ“ کرے گا۔جنگوں کا خاتمہ کرے گا۔(صحیح البخاری کتاب احادیث الانبیاء باب نزول عیسی بن مریم صفحہ 490 شائع کردہ قدیمی کتب خانہ مقابل آرام باغ کراچی) کیونکہ دین اسلام پر حملے کے طریق بدل جائیں گے۔اسلام پر بحیثیت دین تلوار سے حملہ نہیں کیا جائے گا اور لٹریچر، پریس، میڈیا یا جو اور اس قسم کے مختلف ذرائع ہیں، ان کے ذریعہ سے اسلام پر حملہ ہوگا۔اس لئے مسیح موعود اور اُس کی جماعت بھی یہی ہتھیار استعمال کرے گی جس سے اُن پر حملہ کیا جا رہا ہے۔اور اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ایک شعر میں فرمایا ہے کہ: دیں کے لئے حرام ہے اب جنگ اور قتال (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 77) گویا یہ تلوار کے جہاد کی نیکی جو کسی زمانے میں اس لئے جائز بلکہ ضروری تھی کہ اسلام کو تلوار کے زور سے ختم کیا جارہا تھا اور کوشش ہو رہی تھی لیکن اب وہ نیکی نہیں رہی بلکہ منع ہوگئی اور حرام ہوگئی ، اُس وقت تک جب تک کہ تلوار نہ اُٹھائی جائے ، اُس وقت تک جب تک اسلام کے خلاف اسلام مخالف طاقتیں ہتھیار نہ اُٹھا ئیں۔اب جو نیکی اور جائز جہاد ہے وہ قرآن کریم کی تعلیم کو پھیلانے کا جہاد ہے۔علم کا جہاد ہے۔پریس، میڈیا اور لٹریچر کے ذریعہ اسلام کی خوبصورت تعلیم کو پھیلانے کا جہاد ہے۔اگر براہِ راست خود کوئی علمی جہاد میں حصہ نہیں لے رہا، اپنی کم علمی کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے ، تو اشاعت لٹریچر اور تبلیغی سرگرمیوں کے لئے مالی قربانی کا جہاد ہے۔لیکن یہ جہاد کرنے والا اگر اپنے بیوی بچوں کے حقوق ادا نہیں کر رہا اور اس طرح اُن کا خیال نہیں رکھ رہا تو اُس کے لئے بڑی نیکی یہ جہاد نہیں بلکہ بڑی نیکی اُن حقوق کی ادائیگی ہے جو اس پر فرض ہیں۔اور اُن کو اُن کے حق سے محروم کرنا، ان کی تعلیم پر توجہ نہ دینا، اس سے محروم رکھنا ایسے شخص کو پھر گناہ گار بنادیتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں باوجود جہاد کی فضیلت کے جیسا کہ میں نے بتایا آپ نے کسی کو بڑی نیکی ماں باپ کی خدمت بتائی ہے۔پس ہر شخص اور ہر موقع اور حالات کے لحاظ سے بڑا کام اور نیکی الگ ہے۔اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ غلط کاموں پر روپیہ لٹانا ایک برائی ہے جس سے منع فرمایا گیا ہے۔آجکل تو جوئے کی مشینیں ہیں، مختلف قسم کے جوئے کی قسمیں ہیں۔کئی لوگ ہیں جو لاٹریوں کے بھی بڑے