خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 670
خطبات مسرور جلد 11 670 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2013ء غیبت وغیرہ بد عادات ترک کر دیں۔حتی کہ اُن کے ساتھ معاملہ کرنے والا محسوس کرے کہ یہ بڑے اچھے لوگ ہیں۔اور اچھی طرح یا درکھو کہ اس نعمت کے دوبارہ آنے میں تیرہ سوسال کا عرصہ لگا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے ہمیں ملی۔اگر ہم نے اس کی قدر نہ کی اور پھر تیرہ سو سال پر یہ جا پڑی تو اُس وقت تک آنے والی تمام نسلوں کی لعنتیں ہم پر پڑتی رہیں گی۔اس لئے کوشش کرو کہ اپنی تمام نیکیاں اپنی اولا دوں کو دو اور پھر وہ آگے دیں اور وہ آگے اپنی اولادوں کو دیں۔اور یہ امانت اتنے لمبے عرصے تک محفوظ چلی جائے کہ ہزاروں سالوں تک ہمیں اس کا ثواب ملتا جائے۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو نیکی کسی شخص کے ذریعہ سے قائم ہو، وہ جب تک دنیا میں قائم رہے اور جتنے لوگ اُسے اختیار کرتے جائیں اُن سب کا ثواب اُس شخص کے نام لکھا جاتا ہے۔پس جو بدلہ ملتا ہے وہ بھی بڑا ہے اور امانت بھی اپنی ذات میں بہت بڑی ہے۔اس طرف ہمیں توجہ دینی چاہئے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحہ 541 خطبہ جمعہ فرموده 21 اگست 1936ء) اللہ تعالیٰ ہمیں اس امانت کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور ہمارے بزرگوں کی طرف سے جو امانت عطا ہوئی ہے ہم اس کا حق ادا کرنے والے بہنیں اور جن لوگوں نے خود اس امانت کو یہ عہد کرتے ہوئے قبول کیا ہے کہ ہم اس کا حق ادا کریں گے اُن کو بھی اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے اور نسلاً بعد نسل یہ حق ادا ہوتا چلا جائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 20 دسمبر 2013 ء تا 26 دسمبر 2013 ، جلد 20 شماره 51 صفحہ 95)