خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 636
خطبات مسرور جلد 11 636 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء ہے کیونکہ مستقبل میں جاپان عالمی امن اور عالمی سیاست میں اہم کردارادا کرنے والا ہے۔اُس وقت جاپان کے ساتھ کچھ ایسا سلوک ہو رہا تھا جس پر کانفرنس میں جو سان فرانسسکو میں ہوئی چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے جاپان میں حق میں بہت تقریر کی تھی ، اس کا انہوں نے اظہار کیا کہ اس وجہ سے پھر لوگوں پر اثر ہوا اور ہمارے سے رویہ تبدیل ہوا اور اس کی ہم قدر کرتے ہیں۔اور اس قدر کی وجہ سے جماعت احمدیہ کے ساتھ ہمارے تعلق ہیں اور جماعت احمدیہ کے اس تعلق کو مضبوط رکھنا چاہتے ہیں۔لیکن بدقسمتی سے اُس شخصیت کی آج اپنے ملک میں وہ قدر نہیں جہاں وہ وزیر خارجہ رہے اور سکولوں کے کورس میں پرائمری سکول میں تاریخ میں پہلے وزیر خارجہ کا نام لکھا ہوتا تھا۔اب وہاں سے نکال دیا گیا ہے اور پہلا وزیر خارجہ کسی اور کو بنا کے ایک غلط قسم کی تاریخ اب بچوں کو پڑھائی جارہی ہے۔پھر کہتے ہیں جاپان میں آنے والے زلزلوں اور سونامی کے بعد جماعت احمدیہ کی خدمات ہمارے لئے نا قابل فراموش ہیں۔افراد جماعت احمدیہ کا کردار اور مزاج اور جس ملک میں رہتے ہیں اُس کی خدمت کا جذبہ اس جماعت کو ساری دنیا میں ممتاز بناتا ہے۔پس یہ وہ اہم چیز ہے جسے ہر احمدی کو ہمیشہ یادرکھنا چاہئے۔پھر کہتے ہیں کہ آج ہم نے اسلام کا ایک خوبصورت چہرہ دیکھا ہے اور اس یقین پر پہنچے ہیں کہ اگر دنیا کسی ایک ہاتھ پر جمع ہوسکتی ہے تو وہ جماعت احمدیہ کا ہاتھ ہی ہے جس کا ایک امام ہے۔اسی طرح مختلف لوگوں کے تاثرات ہیں۔بہر حال اس کی تفصیل تو بیان نہیں کی جاسکتی۔میں نے صرف چند کا مختصراً ذکر کیا ہے اور تاثرات بھی پورے بیان نہیں کئے۔انگریزی دانوں کے لئے تفصیل چھپ بھی جائے گی اور کچھ الفضل میں اور باقی اخباروں میں بھی آجائے گی۔اخباروں کی جو سر کولیشن ہے جنہوں نے اس دورے کی اور reception کی خبریں دیں اور reception کے حوالے سے اسلام کا اور جماعت کا پیغام پہنچایا، یا میرے سے جو انٹر ویو لئے اور جو براہِ راست ٹیلیویژن پر نشر ہوئے یا ریڈیو پر نشر ہوئے ، اُن کے بارے میں کچھ بتادوں۔پہلے تو انڈونیشیا ہے۔یہاں کے اخبار کے نمائندے دو جرنلسٹ آئے ہوئے تھے اُن کا ایک ہفت روزہ tempo magazine ہے، اُس نے انٹرویو شائع کیا۔یہ بڑا مشہور میگزین ہے اور اس کی ہفتہ وار اشاعت ایک لاکھ ہے۔اس کے علاوہ ایک دوسرا اخبار بھی تھا، انہوں نے بھی اس کو شائع کیا۔پھر West Java کے دو اخبارات Tribune Jabar اور Kadulatan