خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 629
خطبات مسرور جلد 11 629 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء خطاب سے ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ آپ اس بات کا پر چار کرتے ہیں جو حقیقت میں آپ کا مذہب ہے، یعنی امن وسلامتی کا مذہب۔امام جماعت نے بالکل درست فرمایا کہ امن کے ذریعہ مسائل کا حل ہی در حقیقت امن کا قیام ہے۔اس ملک آسٹریلیا کی تاریخ دو سو سال پرانی ہے۔یعنی Aboriginals جو اس زمین کے اصل مالک ہیں اُن کے علاوہ باہر سے آنے والے افراد تو دوسوسال قبل ہی یہاں آئے۔آج ایک مذہبی لیڈرکو اتنا خوبصورت اور عظیم الشان پیغام دیتے دیکھ کر ایسا لگا کہ آسٹریلیا میں تازہ ہوا کا ایک جھونکا آیا ہے۔کہتے ہیں کہ میں نے یہی بات اپنی بیوی سے کہی تھی کہ جماعت احمدیہ کے افراد کے دلوں کی پر خلوص محبت اُن کے چہروں اور جذبات سے جھلکتی ہے۔کیا ہی اچھا ہو کہ یہ احمد یہ کمیونٹی اور زیادہ باہر نکلے اور بہت سے لوگوں کو اپنا امن اور محبت کا پیغام پہنچا دے۔پس اب آسٹریلیا کے احمدیوں کا کام ہے کہ اس کو لے کر آگے بڑھیں۔ایک پاکستانی مسلمان بھی وہاں تھے۔وہ کہتے ہیں کہ میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اس پروگرام کا جو وقار تھا میں نے کسی اور تقریب میں کبھی نہیں دیکھا۔صومالیہ کے کونسل جنرل بھی موجود تھے۔کہتے ہیں میں نے ایک ایک لفظ آپ کا انہماک سے سنا اور بڑا اثر ہوا۔وہاں کو یت کے ایک غالب جابر صاحب تھے۔وہ کہتے ہیں کہ عرب سپرنگ کے بارے میں تجزیے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔اور یہ خطاب جو آپ نے کیا اس میں کافی نڈر لگے لیکن جو کچھ بھی آپ نے کہا وہ بالکل سچائی پر مبنی تھا۔میرا یہ خیال نہیں تھا کہ تجزیہ اس قدر مکمل اور واضح ہو گا۔یہاں تو بے شمار لوگ تھے ، جیسا کہ میں نے بتایا 220 کے قریب لوگ تھے، ہر ایک نے اپنے تاثرات دیئے ، چند ایک کا میں نے ذکر کیا ہے۔اور اس کے بعد پھر جو ملاقات بھی ہوئی تو میں نے یہاں کے لوگوں میں دیکھا ہے کہ انتہائی اخلاص سے ملنے والے تھے۔صرف ظاہری اخلاق دکھانے والے نہیں بلکہ لگ رہا تھا کہ اُن پر باتوں کا اثر بھی ہے۔اور جن باتوں کا انہوں نے اثر لیا ہے اُس کا پھر انہوں نے علاوہ ان تاثرات کے مجھ سے ملتے ہوئے بڑا اظہار کیا۔یہاں میلبورن میں احمد یہ سینٹ بھی لیا گیا ہے۔پہلے کسی خطبہ میں اس کا ذکر نہیں کیا تھا اس لئے اس بارے میں بتا دوں کہ میلبورن میں ہم نے جو نیا سینٹر خریدا ہے یہ ساڑھے سات ایکڑ رقبہ پر ہے اور تعمیر شدہ ایک یہاں عمارت تھی جس کا رقبہ پچیس سو مربع میٹر ہے۔اور اس رقبہ میں اوپر والا جو مین ہال ہے جس