خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 606 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 606

خطبات مسرور جلد 11 606 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013ء لیکن بہر حال دونوں بالوں میں ساڑھے سات سو کے قریب نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔اور پرانی عمارت جو ہے اُس میں بھی تین سو نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔گویا تقریباً ایک ہزار میرے اندازے کے مطابق گنجائش نکل سکتی ہے۔پارکنگ کے لئے ایک سوسات کاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔لنگر خانہ بھی اس کے ساتھ بنایا گیا ہے جس میں ساڑھے تین لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر خرچ ہوئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جیسا کہ میں نے ذکر کیا جماعت کی روایت ہے، افراد جماعت نے بڑی بڑھ چڑھ کر قربانیاں دی ہیں۔خواتین نے اپنے زیور پیش کئے، بچوں نے اپنی جمع کی ہوئی جیب خرچ کی رقم پیش کی ، مسجد فنڈ میں دی۔اور پھر یہ کہتے ہیں کہ دو موقع ایسے آئے، مہینے کے آخر میں جماعت کے اکاؤنٹ میں رقم نہیں ہوتی تھی اور کنٹریکٹر کو payment کرنی تھی تو نیشنل عاملہ اور ذیلی تنظیموں اور دوسرے افراد نے ، بعض نے فوری طور پر لاکھ ڈالر یا ان سے بھی اوپر ڈالر جمع کر کے ادا کر دیئے۔بعض افراد نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ایک لاکھ ڈالر سے اوپر قربانیاں پیش کیں۔اس کے علاوہ حسب توفیق ہر ایک نے اپنی اپنی بساط کے مطابق قربانیاں دیں۔غیر معمولی قربانیوں کی توفیق ملی ہے۔جیسا کہ میں نے کہا جماعت بہت چھوٹی سی ہے اور خرچ بہت زیادہ ہوا ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ اُن سب کو جنہوں نے یہ قربانیاں دی ہیں اور جنہوں نے وقار عمل کئے ہیں، قربانیاں مالی طور پر نہیں دے سکے، وقت کی قربانی دی۔اُن سب کے اموال ونفوس میں بے انتہا برکت ڈالے۔ان کے اخلاص و وفا کو بڑھاتا چلا جائے۔ان کی نسلوں کو بھی احمدیت سے ہمیشہ جوڑے رکھے اور ایمان اور ایقان میں بڑھاتا چلا جائے۔نمازوں کا حق ادا کرنے والے ہوں۔مسجد میں آ کر مسجد کا حق ادا کر نے والے ہوں۔اپنے گھروں کو بھی ذکر الہی سے بھرنے والے ہوں۔حقوق العباد کے جذبے سے پر ہوں۔حقیقی اسلام کے پیغام کو پھیلانے کی طرف توجہ دینے والے ہوں۔اور جیسا کہ میں نے کہا کہ ان دنوں میں آپ کا جلسہ بھی ہورہا ہے، اس لئے ان دنوں میں خاص طور پر دعاؤں کی طرف بھی توجہ رکھیں۔یہ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب میں پاک تبدیلیاں پیدا فرمائے۔پہلے سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں پیدا ہو اور پھر ہمیں ان پاک تبدیلیوں کو ہمیشہ اپنی زندگیوں میں جاری رکھنے والا بنائے۔اور ہم سب جلسہ پر آنے والوں کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو دعائیں کی ہیں اُن سے حصہ لینے والے بھی ہوں۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 22 نومبر 2013 ء تا 28 نومبر 2013ءجلد 20 شمارہ 47 صفحہ 5 تا8)